Back to: Urdu Naat Lyrics
Advertisement
مدینے کو جائیں یہ جی چاہتا ہے مقدر بنائیں یہ جی چاہتا ہے مدینے کے آقا دو عالم کے مولا ترے پاس آئیں یہ جی چاہتا ہے محمدﷺ کی باتیں محمدﷺ کی سیرت سنیں اور سنائیں یہ جی چاہتا ہے درِ پاک کے سامنے دل کو تھامے کریں ہم دعائیں یہ جی چاہتا ہے دلوں سے جو نکلیں دیارِ نبی ﷺ میں سنیں وہ صدائیں یہ جی چاہتا ہے پہنچ جائیں بہزاد جب ہم مدینے تو خود کو نہ پائیں یہ جی چاہتا ہے |