Advertisement

تعارف

اردو ادب کے افق پر ستارے کی مانند چمکنے والا اردو کا ممتاز شاعر، ادیب اور ڈرامہ نگار، اردو ادب کے بہت سے ستاروں میں ایک چمکدار ستارا اور اتنا بڑا نام کہ تعریف بیان کرتے ہوئے تاریخ کی سیاہی ختم ہو جائے۔ ایسے ہی ایک مقبول عام شاعر عدیم ہاشمی ہیں جن کی تاریخ پیدائش یکم  اگست ۱۹۴۶ء ہے۔ عدیم ہاشمی کا اصل نام فصیح الدین تھا۔ عدیم ہاشمی بھارت کے شہر ڈلہوزی میں پیدا ہوئے تھے۔ عدیم ہاشمی کا شمار اردو کے جدید شعرا میں ہوتا ہے۔

Advertisement

شعری مجموعے

ان کے متعدد شعری مجموعے شائع ہوئے جن میں ترکش،
مکالمہ،
فاصلے ایسے بھی ہوں گے،
میں نے کہا وصال،
مجھے تم سے محبت ہے،
چہرا تمہارا یاد رہتا ہے،
کہو کتنی محبت ہے اور
بہت نزدیک آتے جارہے ہو
کے نام سرفہرست ہیں۔

اعزازات

عدیم ہاشمی نے اردو ادب کی خدمات سر انجام دیں وہیں انھوں نے پاکستان ٹیلی وژن کے لئے ایک ڈرامہ سیریل ’’آغوش‘‘ بھی تحریر کیا اور مشہور ڈرامہ سیریز گیسٹ ہاؤس کے لئے بھی کچھ ڈرامے تحریر کئے۔

بچھڑ کے تجھ سے نہ دیکھا گیا کسی کا ملاپ
اڑا دیئے ہیں پرندے شجر میں بیٹھے ہوئے۔

آخری ایام

عدیم ہاشمی جیسے شاعر زندگی سے لڑتے رہے اور آخر کار ۵ نومبر ۲۰۰۱ء کو عدیم ہاشمی امریکا کے شہر شکاگو میں زندگی سے ہار کر وفات پاگئے۔  آپ وہیں پاکستانیوں کے قبرستان میں آسودۂ خاک ہیں۔

منتخب کلام

عدیم ہاشمی کی خوبصورت غزل مندرجہ ذیل ہے۔

Advertisement

Quiz on Adeem Hashmi

Adeem Hashmi Biography | عدیم ہاشمی 1