Back to: Urdu Naat Lyrics
0
بڑی امید ہے سرکار قدموں میں بلائیں گے کرم ہوگا کبھی ہم پر، مدینے ہم بھی جائیں گے |
| نظر میں اس کے جلوے عرشِ اعظیم کے سمائیں گے درِ سرور پہ جو سجدے عقیدت کے لُٹائیں گے |
| دلوں میں جو دئیے ان کی محبت کے جلائیں گے یقیناً وہ سراغِ منزل مقصود پائیں گے |
| اگر جانا مدینے میں ہوا ہم غم کے ماروں کا مکینِ گنبدِ خضرا کو حالِ دل سنائیں گے |
| گنہگاروں میں خود آ آکے ہوں گے پارسا شامل شفیعِ حشر جب دامانِ رحمت میں چھپائیں گے |
| قیامت تک جگائیں گے نہ پھر منکر نکیر اُن کو لحد میں وہ جنہیں اپنا رُخِ زیبا دکھائیں گے |
| قسم اللہ کی مجھ کو، وہ منظر دیدنی ہوگا قیامت میں رسول اللہ جب تشریف لائیں گے |
| اُدھر برسے گا بارانِ کرم میدانِ حشر میں جدھر بھی رحمتِ عالم نگاہوں کو اٹھائیں گے |
| غمِ رشقِ نبی سے ہوگا جب معمور دل نیّر ترے ظلمت کدے میں بھی ستارے جگمگائیں گے |
| بڑی امید ہے سرکار قدموں میں بلائیں گے کرم کی جب نظر ہوگی مدینے ہم بھی آئیں گے |