کہتی ہے یہ پھولوں کی ردا اللہ ہو اللہ

0
کہتی ہے یہ پھولوں کی ردا اللہ ہو اللہ
اشجار کے پتوں نے کہا اللہ ہو اللہ
اللہ ہو اللہ

بادل نے آسماں پہ لِکھا اللہ ہو اللہ
پربت کی قطاروں کی ندا اللہ ہو اللہ

ہو سورۃ یسین کہ ہو سورۃ رحمن
قرآن کے لفظوں کی صدا اللہ ہو اللہ

کہتی ہے یہ پھولوں کی ردا اللہ ہو اللہ
اشجار کے پتوں نے کہا اللہ ہو اللہ
اللہ ہو اللہ

کرتا ہے ثناء تیری برستا ہوا پانی
دریا بھی ہے مصروفِ ثناء اللہ ہو اللہ

خوشبو کرن اجالے دھنک اور کہکشاں
ذاکر ہیں تیرے ارض و سماء اللہ ہو اللہ

کہتی ہے یہ پھولوں کی ردا اللہ ہو اللہ
اشجار کے پتوں نے کہا اللہ ہو اللہ
اللہ ہو اللہ

شبنم گِری جو پھولوں پہ پڑھتی ہوئی ثناء
بُلبل نے دیکھ کر یہ کہا اللہ ہو اللہ

جب نزع کے عالم میں ہو مولا یہ اجاگر
وردِ زباں ہو ذکر تیرا اللہ ہو اللہ
اللہ ہو اللہ، اللہ ہو اللہ

کہتی ہے یہ پھولوں کی ردا اللہ ہو اللہ
اشجار کے پتوں نے کہا اللہ ہو اللہ
اللہ ہو اللہ