Back to: Urdu Naat Lyrics
نبئ اکرم شفیع اعظم دکھے دلوں کا پیام لے لو تمام دنیا کے ہم ستائے ہوئے کھڑے ہیں سلام لے لو شکستہ کشتی ہے تیز دھارا نظر سے روپوش ہے کنارا نہیں کوئی ناخدا ہمارا خبر تو عالی مقام لے لو قدم قدم پہ ہے خوف رہزن زمیں بھی دشمن فلک بھی دشمن زمانہ ہم سے ہواہے بدظن تمہیں محبت سے کام لے لو کبھی تقاضاوفا کاہم سے کبھی مذاق جفا ہے ہم سے تمام دنیاخفاہے ہم سے خبر تو عالی مقام لے لو یہ کیسی منزل پہ آ گئے ہیں نہ کوئی اپنا نہ ہم کسی کے تم اپنے دامن میں آج آقا تمام اپنے غلام لے لو یہ دل میں ارماں ہے اپنے طیب مزاراقدس پہ جاکے اک دن سناؤں ان کومیں حال دل کاکہوں میں ان سے سلام لے لو |