Back to: Urdu Naat Lyrics
Advertisement

سامنے سیرتِ مصطفی درس ہے رہبری کے لئے پھر ہمیں اور کیا چاہیے دوستو زندگی کے لیے |
کر یقین تو میری بات پر کیسا ہوگا اندھیرا وہ گھر آ ہی جائیں گے خیرالبشر قبر میں روشنی کے لئے |
حشر میں ہم کہاں تم کہاں جب نہ ہوگا کوئی مہرباں بن کے رحمت حضور آئیں گے اپنے ہر امتی کے لیے |
ہاتھ آنے کو کچھ بھی نہیں بس ملے گی دو گز زمیں جانے پھر کیوں پریشان ہے آدمی آدمی کے لیے |
Advertisement