Essay On Cow In Urdu

0

گائے پر مضمون

گائے ایک پالتو جانور ہے۔اس کی چار ٹانگیں، دو سینگ اور ایک لمبی دم ہوتی ہے۔یہ چارہ دانہ اور گھاس کھاتی ہے۔ یہ کئی رنگوں کی ہوتی ہے اور دنیا کے ہر حصے میں پائی جاتی ہے۔اس کا دودھ بچوں کے لئے بہت مفید ہوتا ہے۔کیونکہ یہ جلد ہضم ہو جاتا ہے۔اس کے دودھ سے چائے، مکھن، دھی، گھی، کھویا، برفی اور مٹھائیاں بنتی ہیں۔

اس کی کھال سے جوتے اور گھوڑوں کی کاٹھیاں اور ساز وغیرہ بنائے جاتے ہیں۔ اس کی ہڈیوں سے بٹن، چاکو اور چھریوں کے دستے بنائے جاتے ہیں۔گائے کے بچھڑے بڑے ہو کر بیل کہلاتے ہیں جن سے کھیتی باڑی کا کام لیا جاتا ہے۔ اس طرح گائے ایک بہت ہی مفید اور کارآمد پالتو جانور ہے۔

OR

گائے پر ایک مضمون

گائے ایک پالتو جانور ہے۔ گائے کی بہت سی اقسام ہوتی ہیں۔اور یہ جانور دنیا کے تمام علاقوں میں پایا جاتا ہے اور اس کا دودھ بھی پوری دنیا میں استعمال کیا جاتا ہے۔گائے کا دودھ میٹھا ہوتا ہے۔ بھینس یا بکری کے دودھ کے مقابلے میں اس کا دودھ میٹھا اور لذیز ہوتا ہے۔

اس کے دودھ سے کئی طرح کے کھانے کی لذیذ اشیاء تیار کی جاتی ہیں۔گائے کا دودھ بڑھتے بچوں کے لئے نہایت مفید ہوتا ہے۔گائے کی کئی نسلیں اور کئی رنگ ہوتے ہیں۔ ہندو گاۓ کو “گاؤ ماتا” کہتے ہیں اور اسے ایک متبرک جنوار سمجھتے ہیں۔گائے کی چار ٹانگیں ہوتی ہیں، دو کان، دو سینگ، ایک لمبی دم اور چار تھن ہوتے ہیں۔سنگ اسے اپنا بچاؤ کرنے کے کام آتے ہیں۔دم کے سرے پر بال ہوتے ہیں جس سے گائے مکھیوں وغیرہ کو دور بھگاتی ہے۔ تھن بچھڑے کو دودھ پینے کے کام آتے ہیں۔

انسان اپنے ہاتھوں سے گائے کے ان ہی تھنوں سے دودھ حاصل کرتا ہے۔اب گائے سے بڑے پیمانے پر دودھ لینے کے لیے مشینیں بھی استعمال کی جاتی ہیں اس کے اوپر کے جبڑوں میں دانت نہیں ہوتے۔یوں تو گائے کو خشک گھاس اور اناج کھانے کے لیے دیا جاتا ہے لیکن گائے کیلئے ہری گھاس ایک بہترین قدرتی غذا ہے۔گائے کے سونگھنے کی طاقت دوسرے کئی جانوروں سے مختلف اور تیز ہوتی ہے۔گائے کا گوبر ہم کھاد کے طور پر بھی استعمال کرتے ہیں اور کچھ لوگ اسے سکھا کر ایندھن کی جگہ بھی استعمال کرتے ہیں۔

گائے بچھڑوں کو جنم دیتی ہے۔ یہ بڑے ہو کر کسان کو کھیت جوتنے میں مدد دیتے ہیں۔اس کے علاوہ وہ بیل گاڑیاں کھینچنے کے کام بھی آتا ہے۔گائے کے مر جانے کے بعد اس کا چمڑا کئی مفید کاموں میں استعمال ہوتا ہے۔ہمیں خدا کا شکر ادا کرنا چاہیے کہ اس نے ہمیں اس قدر فائدہ مند جانور بخشا۔ہمیں اچھی طرح اس کی دیکھ بھال کرنی چاہیے اور اس کی صفائی کا خاص خیال رکھنا چاہیے۔اسماعیل میرٹھی نے کیا خوب کہا ہے؀

رب کا شکر ادا کر بھائی
جس نے ہماری گائے بنائی