Advertisement
Advertisement

تعلیم زندگی کی سب سے ضروری چیزوں میں سے ایک ہے جو انسان کی زندگی کے ساتھ ہی ساتھ ملک کی بہتری میں بھی ضروری ہے۔ آج کل یہ کسی بھی معاشرے کی نئی پیڑی کے اچھے مستقبل کے لیے ایک بہت ہی اہم چیز ہے۔ تعلیم کی اسی ضرورت کو نظر میں رکھتے ہوئے ہمارے ملک کے آئین نے 5 سال سے 15 سال تک کی عمر کے سبھی بچوں کے لیے تعلیم کو ضروری قرار دیا ہے ۔

Advertisement

تعلیم زندگی کو صحیح طریقے سے گزارنے کا ہنر بخشتی ہے اور ہمیں زندگی کی چھوٹی اور بڑی پریشانیوں کا سامنا کرنا سکھاتی ہے۔ معاشرے کی فلاح و بہبود کے لیے تعلیم کی سخت ضرورت ہے ، اور اتنے بڑے درجے پر آگاہ کرنے کے بعد بھی ملک کے سبھی حصّوں میں تعلیم ایک جیسی نہیں ہے۔

انسانی زندگی میں گھر تعلیم کا اولین درجہ ہوتا ہے اور والدین اپنے بچوں کے اولین استاد ہوتے ہیں۔ ہر بچہ اپنی والدہ سے سب سے پہلے بولنا سیکھتا ہے ،بچہ والدین کے نقش قدم پر چلتے ہوئے چھوٹی چھوٹی باتوں کو گھر سے سیکھنا شروع کرتا ہے۔پھر دھیرے دھیرے اپنے اساتذہ سے تعلیمی ہنر حاصل کرتے ہوئے اپنی منزل مقصود کی طرف روانہ ہوتا ہے۔

Advertisement

تعلیم انسان کی سوچ کو بدل کر رکھ دیتی ہے اور اپنی کامیابی میں آگے بڑھنے کی سیکھ دیتی ہے۔ تعلیم کے بغیر انسان زندگی کے کسی بھی میدان میں کامیاب نہیں ہو سکتا۔ تعلیم کے ذریعے ہی انسان اچھے اور برے کی تمیز کر سکتا ہے۔ ایک تعلیم یافتہ انسان کی ہر کوئی عزت کرتا ہے۔ اسے سماج میں عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔اور وہ اپنی زندگی کو خوشگوار طریقے سے گزارتا ہے۔اس کے برعکس ایک جاہل انسان کی زندگی بہت ہی دکھوں اور تکلیفوں بھری ہوتی ہے۔ اس کی سماج میں کوئی عزت نہیں ہوتی۔

Advertisement

ہم سبھی اپنے بچوں کو کامیابی کی طرف جاتے ہوئے دیکھنا چاہتے ہیں ۔ جو صرف اچھی اور بہترین تعلیم کے ذریعہ سے ہی ممکن ہے۔ سبھی والدین کو اپنے بچوں کو بچپن سے ہی زندگی میں تعلیم کی اہمیت اور اس کے فائدوں کے بارے میں بتاتے رہنا چاہیے کہ آج کے زمانے میں تعلیم کتنی اہمیت رکھتی ہے۔ تاکہ وہ اس کا خیال رکھیں اور بہتر مستقبل اور تعلیم کی طرف جا سکیں۔

شروعاتی تعلیم طلباء کے لیے ایک نیا موقع دیتی ہے جو زندگی بھر ان کی مدد کرتا ہے۔ ہماری تعلیم اس بات کا خلاصہ کرتی ہے کہ ہم اپنے مستقبل میں کس طرح کے انسان بنیں گے۔ تعلیم ہی انسان اور جانور میں فرق بتاتی ہے، کیونکہ ایک جانور کو کسی بات کی بھی تعلیم نہیں ہوتی، لیکن ایک انسان اچھے اور برے کے بارے میں بہت بہتر طریقے سے سمجھ سکتا ہے۔

Advertisement

موجودہ دور میں تعلیم حاصل کرنا بہت ہی آسان ہوگیا ہے۔ سرکار کی طرف سے ملک کے ہر گاؤں قصبے میں بہت سے اسکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں کا بہترین انتظام کیا گیا ہے۔اب ہم لیپ ٹاپ اور موبائل کے ذریعے سے اپنی تعلیم کو بہترین بنا سکتے ہیں۔انٹرنیٹ اور یوٹیوب پر دنیا کے کونے کونے سے بہترین اساتذہ کے لیکچر اپنے گھر میں بیٹھ کر ہی سن سکتے ہیں۔اس کے برعکس پرانے زمانے میں تعلیم حاصل کرنا بہت ہی مشکل کام ہوتا تھا۔اس لیے ہمیں چاہیے کہ ان وسائل کا بہترین استعمال کرکے اچھی تعلیم حاصل کریں اور اپنے ماں باپ اور اپنے ملک کا نام روشن کریں۔

اچھی تعلیم مستقبل میں کامیابی کی منزل پر پہنچنے والے راستوں کو تیار کرتی ہے۔ اور بہتر تعلیم زندگی میں بہت سے خوابوں کو سچ کرنا سکھاتی ہے۔ انسان کی کامیابی کا دارومدار بہترین تعلیم پر ہے۔ بہترین تعلیم کے ذریعے ہی انسان نے چاند پر قدم رکھا، ہوائی جہاز کے ذریعے ہوا میں تیرنا سیکھا، اس کے علاوہ ایسی مشینیں تیار کی جن کو استعمال کرکے گھنٹوں کا کام منٹوں میں ہو جاتا ہے۔ اور ان سبھی قابلیتوں کو تعلیم حاصل کرنے کے بعد ہی پایا جاسکتا ہے۔


Advertisement

Advertisement