Pani Par Mazmoon In Urdu

0

پانی پر ایک مضمون

  • پانی ہمارے لیے کتنی اہمیت رکھتا ہے یہ ہم سب بہت اچھی طرح سے جانتے ہیں اور اس کو بچانا اس کی حفاظت کرنا ہمارا فرض ہے۔ کیونکہ ہماری روزمرہ کی ضرورتوں کے ساتھ ساتھ پانی اور بھی بڑی ضرورتوں میں استعمال کیا جاتا ہے۔ اس لیے اگر پانی کی فضول خرچی کم نہیں کی گئی تو صرف ہمارا ملک ہی نہیں بلکہ پوری دنیا مصیبت میں پڑ سکتی ہے۔
  • پانی صرف ہمارے پینے کے لئے ہی نہیں بلکہ ہر چیز میں کام آتا ہے۔ پانی پینے کے ساتھ نہانے اور کپڑے دھونے کے کام آتا ہے۔ یہاں تک کہ ہمارے کھانے کے لئے جو گیہوں، چاول، دال آتے ہیں اسکو بھی پانی ہی کے ذریعہ اُگایا جاتا ہے۔
  • ہم ہمیشہ سے جانتے اور سمجھتے ہیں کہ پانی ہماری زندگی کے لیے کتنا خاص ہے اور آج کے اس دور میں پانی کی ایک ایک بوند کو بچانا بہت ضروری ہوگیا ہے۔ اگر آج کے دور میں پانی کی حفاظت نہیں کی گئی تو ہمارے بعد آنے والی پیڑھیوں کو ایک ایک بوند کے لئے ترسنا پڑے گا۔ کیونہ لگاتار دن با دن پانی کم ہوتا جارہا ہے۔
  • 20 سال پہلے 40 فٹ کی گہرائی سے آنے والا پانی اب 90 سے 100 فٹ نیچے جا چکا ہے۔ اس لئے فضول خرچی کو روکنا ہوگا تبھی جا کر ہمارے آنے والی پیڑھی بھی اچھے سے زندگی گزار سکے گی۔

پانی کی فضول خرچی پر روک

  • ہم سب جانتے ہیں پانی ہے تو زندگی ہے۔ ہمارے ملک میں صفائی کے لئے ضرورت سے زیادہ پانی استعمال ہورہے ہیں۔ اسکے علاوه اگر سڑک پر کوئی نل کھلا ہو تو کوئی بھی اسے بند کرنے کی ذمہ داری نہیں لیتا۔ زمین پر ہم فضول پانی خرچ کر رہے ہیں اور آسمان میں اڑتے ہوئے پرندے پیاس کی وجہ سے اپنا دم توڑ رہے ہیں۔ پانی کی کمی کی وجہ سے صرف انسانوں کو ہی نہیں بلکہ پرندوں اور جانوروں کو بھی پریشانی اٹھانی پڑ رہی ہے۔

پانی کو بچانے کا طریقہ

  • پانی ہماری ضرورت کا ایک اہم حصہ ہے۔ اسے بچانا ہمارا فرض ہے۔ ہر شخص کو پوری ذمہ داری کے ساتھ پانی کی دیکھ ریکھ کرنی چاہیے اور فضول خرچی پر روک لگانی چاہیے۔ مثال کے طور پر اگر ہم کپڑے دھو رہے ہیں تو کوشش کرنی چاہیے کہ پانی بھی کم خرچ ہو اور کپڑے بھی صاف دھل جائیں۔ اس طرح چھوٹی چھوٹی کوششوں سے پانی کو بچایا جا سکتا ہے۔

کھیتی میں پانی کی ضرورت اور بچانے کا طریقہ

  • اگر کھیتی نہ ہو تو ہمیں کھانے کے لیے گیہوں، چاول، دال کچھ نہیں ملے گا۔ فصلوں کے حساب سے پانی کو استعمال کرنا چاہیے۔ سنچائی کے صحیح طریقے کو اپنانا چاہیے جس سے کہ پانی کم خرچ ہو۔
  • ایسی بیجوں کا استعمال کرنا چاہیے جو پیداوار زیادہ ہو اور جس سے پانی کی کھپت کم ہو۔ جتنا ہو سکے ایسے کھاد استعمال کرنے چاہیے جس میں پانی کم لگے۔ پانی کی بربادی کو روک کر آج اس کی ضرورت کو پورا کیا جاسکتا ہے۔

پانی کو بچانا ضروری کیوں ہے؟

  • ‘پانی کو بچانا کیوں ضروری ہے؟’ ہمیں یہ سمجھنے کے لئے پانی کتنا اہم ہے، یہ جاننے کی ضرورت ہے۔ انسان دوسری چیزوں کے بنا رہ سکتا ہے لیکن ایک پانی اور دوسرا آکسیجن ہی ہے جس کے بنا انسان نہیں رہ سکتا۔
  • پانی کا استعمال دن بھر میں کم سے کم ایک عرب لوگ کرتے ہیں۔ اس سے یہ اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ 2025 میں پانی کی کمی سے 3 عرب لوگ پریشانی میں آجائیں گے۔ اس لیے اگر ہم پانی کو بچائیں گے تو کل اس پریشانی سے بچ سکتے ہیں۔ اس کے لئے آج ہی سے پانی کی حفاظت کرنی پڑے گی۔ پانی کا صاف ہونا آج کی ضرورت ہے، لاکھوں لوگ پانی گندہ ہونے کی وجہ سے بیمار ہو کر مر رہے ہیں۔ بیماری سے بچنے کے لئے پانی کوگندا ہونے سے بچانا ہوگا۔ تاکہ وہ پانی آج کی ضرورت میں کام آئے۔
  • ہمارے ملک میں روز 15-15 سیکنڈ پر ایک ایک بچہ پانی کی کمی کی بیماری سے مر رہا ہے۔ اخبار کے ایک پیج میں 13 لیٹر پانی خراب ہوتا ہے- اسی طرح پوری دنیا میں پانی برباد ہو رہا ہے۔ گندے پانی کی وجہ سے طرح طرح کی بیماریاں پھیل رہی ہیں۔ اس لئے ہمیں پانی کو گندا ہونے سے بچانا ہو گا جس سے بیماریاں بھی نہ پھیلیں اور پانی کی بچت بھی ہو سکے۔