Class 9th Urdu Notes Jaan Pehchan CBSE Board | چڑیا گھر کی سیر

0
  • کتاب”جان پہچان”برائے نویں جماعت
  • سبق نمبر06: مضمون
  • سبق کا نام: چڑیا گھر کی سیر

خلاصہ سبق:

سکول کی چھٹی کے روز حامد اور اس کی بہن اپنے دادا کے ساتھ چڑیا گھر کی سیر کے لیے گئے۔ وہاں انھوں نے مختلف طرح کے جانور نہ صرف دیکھے بلکہ دادا ابا کے ذریعے بہت سی معلومات بھی حاصل کیں۔

حامد نے جب یہ پوچھا کہ یہ سب جانور کہاں سے لائے جاتے ہیں تو اس کے دادا ابا نے بتا یا کہ ان میں سے بہت سے جانور ٹھنڈے ممالک کے ہیں جو یہاں نہیں پائے جاتے۔ اس لیے ان کو وہاں سے لا کر یہاں رکھا جاتا ہے۔انھوں نے پانڈا کو دیکھا ان کو دادا ابا نے بتایا کہ یہ ٹھنڈے علاقے کا جانور ہےاور اس کے جسم کے گھنے بال اس کو سردی سے محفوظ رکھتے ہیں۔

یہاں پر پانڈا کو گرمی سے بچانے کے لیے اس کے پنجرے کو ٹھنڈا رکھنے کا مناسب انتظام موجود ہے۔ پانڈا پھل ،گھانس اور ہر ی پتیاں وغیرہ بہت شوق سے کھاتا ہے۔اسی طرح آگے چل کر انھوں نے بلی سے مشابہت رکھتا جانور یعنی کنگارو دیکھا۔ یہ جانور بھی اگرچہ غیر ملکی تھا مگر اس کو ٹھنڈ درکار نہیں ہوتی۔

کنگارو کے پیٹ پر بڑی تھیلی بنی ہوتی ہے جو اس کو بچے رکھنے میں مدد دیتی ہے۔ اس تھیلی میں وہ بچوں کو بیٹھا کر خوب تیز بھاگ سکتا ہے۔ کنگارو بھی پھل، سبزیوں اور نرم گھاس کے ساتھ گہیوں کو بہت پسند کرتا ہے۔انھوں نے سفید شیر بھی دیکھا جو کہ مدھیا پردیش کے علاقے میں پایا جاتا ہے۔

گرمی کی صورت میں اس کے پنجرے میں اس کے لیے تالاب کا انتظام موجود تھا جبکہ یہ پیٹ بھر کھانے کے بعد درخت تلے جا کر سو جاتا ہے۔ بچوں نے بندر سے ملتا جلتا جانور چمپنزی بھی دیکھا۔ یہ بھی ٹھنڈے علاقے میں پایا جانے والا جانور ہے اور گوشت کی بجائے سبزیاں اور دیگر اشیاء کھاتا ہے۔اس کے علاوہ انھوں نے چڑیا گھر میں بندر ، بارہ سنگھا ، چیتل ، ریچھ اور زراف، ہرن ، ہاتھی ،چڑیاں طوطے وغیرہ کو دیکھا۔ بچوں نے دادا ابا سے پوچھا کہ اگر یہ جانور بیمار پڑ جائیں تو ان کی حفاظت کس طرح سے کی جاتی ہے۔

اس پر دادا ابا نے ان کو بتایا کہ ان کے پنجروں کو روزانہ کی بنیاد پر صاف کیا جاتا ہے۔ان کو سردی گرمی سے بچانے کا مناسب انتظام موجود ہے۔مناسب غذا اور دوا کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا جاتا ہے کہ کوئی جانور بیمار نہ پڑے۔ اس کے باوجود اگر کوئی جانور بیمار پڑ جائے تو اسے جانوروں کے ہسپتا ل لے جایا جاتا ہے۔ یوں حامد اور اس کی بہن ایک پر لطف دن گزار کر گھر واپس لوٹے۔

سوچیے اور بتایئے:

پانڈے کو گھنے بالوں سے کیا فائدہ ہوتا ہے؟

پانڈے کے جسم کے گھنے بال اس کو سردی سے محفوظ رکھتے ہیں۔

کنگارو اپنے پیٹ پر بنی تھیلی سے کیا کام لیتا ہے؟

کنگارو کے پیٹ پر بنی بڑی تھیلی اس کو بچے رکھنے میں مدد دیتی ہے۔ اس تھیلی میں وہ بچوں کو بیٹھا کر خوب تیز بھاگ سکتا ہے۔

کنگارو کی غذا کیا ہے؟

کنگارو پھل ، پتیاں ، سبزیاں اور نرم نرم گھاس کھاتا ہے۔ اس کو گہیوں بہت پسند ہے۔

پیٹ بھرنے کے بعد شیر کیا کرتا ہے؟

پیٹ بھرنے کے بعد شیر کسی پیڑ کے نیچے آرام سے سو جاتا ہے۔

چمپینزی کو گرمی کیوں ستاتی ہے؟

چمپنزی ٹھنڈے ملک سے لایا گیا جا نور ہے جس کی وجہ سے اسے گرمی ستاتی ہے۔ اسی لیے اس کے پنجرے کو ٹھنڈا رکھا جاتا ہے۔

حامد اور اس کی بہن نے چڑیا گھر میں کون کون سے جانور دیکھے؟

حامد اور اس کی بہن نے چڑیا گھر میں شیر ، کنگارو ، سفید شیر، چمپنزی ، بندر ، بارہ سنگھا ، چیتل ، ریچھ اور زراف، چڑیاں ،طوطے وغیرہ کو دیکھا۔

جانوروں کو گرمی سے بچانے کے لیے کیا کیا جا تا ہے؟

جانوروں کو گرمی سے بچانے کے لیے ان کے پنچروں میں پانی کی فراہمی کی جاتی ہے اور ان کو ٹھنڈا کرنے کا مناسب انتظام کیا جاتا ہے۔

نیچے لکھے ہوئے لفظوں کے متضاد لکھیے:-

سردی گرمی
پسند ناپسند
سفید سیاہ
خوش ناخوش
مناسب نامناسب
بیمار تندرست

عملی کام:-

اس سبق سے پانچ مذکر اور مؤنث الفاظ چھانٹ کر لکھیے:-

مذکر الفاظ: ابا ،بندر ،شیر، ہاتھی ، ریچھ

مذکر مؤنث
ابا اماں
بندر بندریا
شیر شیرنی
ہاتھی ہتھنی
ریچھ ریچھنی

مؤنث الفاظ: بلی، چڑیا، بہن، تھیلی،لمبی

مؤنث مذکر
بلی بلا
چڑیا چڑا
بہن بھائی
تھیلی تھیلا
لمبی لمبا