NCERT Door Pass Class 9 | Urdu Notes | ایک پرانی کہانی

0
  • کتاب”دور پاس ” برائے نویں جماعت
  • سبق نمبر 06:کہانی
  • مصنف کا نام: قرۃ العین حیدر
  • سبق کا نام: ایک پرانی کہانی

خلاصہ سبق:

قرۃ العین حیدر کی کہانی “ایک پرانی کہانی” میں ایک لاکھوں برس پرانی ایک دلچسپ کہانی کو بیان کیا گیا ہے کہ آسمان پر شمال کی جانب سفید بادلوں کے پہاڑ میں ایک ریچھ رہا کرتا تھا وہ ستاروں کو چھیڑتا جس کی وجہ سے زمین اور آسمان والے سبھی لوگ پریشان رہتے۔وہ ننھے ستاروں کو قلابازیاں کھلاتا جس کی وجہ سے اکثر ستارے ٹوٹ کر بکھر جاتے یا دنیا میں آگرتے۔

ایک دن تنگ آکر کر سات ستاروں نے جو کہ سات بہنیں ہیں اس ریچھ کی شکایت چاند کے عقل مند بوڑھے کو لگائی۔چاند کے عقل مند بوڑھے نے ریچھ کو سمجھایا کہ وہ ایسے نہ کرے کیوں کہ ان ستاروں کی روشنی میں دنیا کے انسان اور جہاز اپنا رستہ تلاش کرتے ہیں۔ اگر وہ ایسا کرے گا تو مسافر اپنا رستہ بھٹک جائیں گے اور اگر وہ باز نہ آیا تو اسے بستی سے نکال دیا جائے گا۔

ریچھ کہنے لگا میں نے کیا دنیا کے جہازوں اور مسافروں کی روشنی کا ٹھیکا لیا ہے جو ان کی فکر کروں۔ ریچھ کے جانے کے بعد بوڑھے نے اسے قابو کرنے کی ترکیب سوچی اور ریچھ کو قابو کرنے کے لیے اورین دیو سے مدد لینے کا سوچا۔اورین دیو ایک طاقت ور ستارے کا نام ہے۔جو ایک اچھا شکاری سمجھا جاتا تھا اور اس کی طاقت کی وجہ سے اسے دیو کہا جاتا ہے۔

بوڑھے نے اورین دیو کو بلا کر تمام بات بتائی۔ اورین دیوں نے یہ ترکیب سوچی کہ رات گئے شیر کی کھال پہنی اور ریچھ کی غار کی طرف گیا۔شیر کو دیکھ کر ریچھ کے حواس خطا ہو گئے اور وہ پریوں کے ملک جاتی سڑک کہکشاں کی طرف دوڑا۔ جہان اورین دیو نے اسے قابو کر کے آسمان میں قید کر دیا۔جہان آج بھی یہ قید ہے۔

آسمان پر قطب ستارے کے پیچھے اج بھی یہ ریچھ قید ہے جس کی دم تین بہنیں جبکہ باقی چار اس کا دھڑ پکڑے کھڑی ہیں۔ اور اورین دیو اس کی جانب تیر کمان سے نشانہ لگائے کھڑا نظر آتا ہے۔

سوچیے اور بتایئے:

ریچھ ستاروں کے ساتھ کیا شرارت کرتا تھا؟

ریچھ دن بھر پڑا سوتا رہتا اور شام کے وقت اٹھ کر ستاروں کو چھیڑتا اور ان سے شرارتیں کیا کرتا تھا۔ وہ ننھے ستاروں کو قلابازیاں کھلاتا یا انھیں ان کی اصلی جگی سے ہٹا دیتا تھا۔

ستاروں نے ریچھ کی شکایت کس سے کی؟

ستاروں نے ریچھ کی شکایت چاند کے عقل مند بوڑھے سے لگائی۔

بوڑھے نے ریچھ کو قابو کرنے کی کیا ترکیب سوچی؟

بوڑھے نے ریچھ کو قابو کرنے کے لیے اورین دیو سے مدد لینے کا سوچا۔

اورین دیو کون تھا؟

اورین دیو ایک طاقت ور ستارے کا نام ہے۔جو ایک اچھا شکاری سمجھا جاتا تھا اور اس کی طاقت کی وجہ سے اسے دیو کہا جاتا ہے۔

اورین دیو نے ریچھ کو کیسے قابو کیا؟

اورین دیو نے رات گئے شیر کی کھال پہنی اور ریچھ کی غار کی طرف گیا۔شیر کو دیکھ کر ریچھ کے حواس خطا ہو گئے اور وہ پریوں کے ملک جاتی سڑک کہکشاں کی طرف دوڑا۔ جہان اورین دیو نے اسے قابو کر کے آسمان میں قید کر دیا۔

نیچے دی ہوئی خالی جگہوں کو بھریے:

  • یہ ریچھ دن بھر پڑا سوتا رہتا اور شام کے وقت اٹھ کر ستاروں کو چھیڑتا اور ان سے شرارتیں کیا کرتا تھا۔
  • اگر تم زیادہ شرارتیں کرو گے تو تم کو بستی سے نکال دیا جائے گا۔
  • میں نے کیا دنیا کے جہازوں اور مسافروں کی روشنی کا ٹھیکا لیا ہے جو ان کی فکر کروں۔
  • یکا یک اسے خیال آیا کہ اورین دیو سے مدد لینی چاہیے۔
  • باقی تین بہنوں نے اس کی دم پکڑ رکھی ہے۔

نیچے دیے ہوئے محاوروں کو جملوں میں استعمال کیجیے:

اس کان سننا اس کان نکال دینا آج کے دور کے زیادہ تر نوجوان اپنے بڑوں کی نصیحتوں کو ایک کان سے سن کر دوسرے سے نکال دیتے ہیں۔
کانا پھوسی کرنا محفل میں کانا پھوسی کرنا محفل کے آداب کے خلاف ہے۔
سر کھجانا مصروفیت کا یہ عالم ہے کہ سر کھجانے کی فرصت نہیں ہے۔
قلا بازیاں کھانا میں نے سرکس میں کام کرنے والوں کو عجیب و غریب انداز میں قلا بازیاں کھاتے دیکھا۔

عملی کام:

سبق میں “طاقت ور” لفظ استعمال ہوا ہے جس کا مطلب ہے طاقت والا۔آپ بھی نیچے دیے ہوئے لفظوں کے آخر میں “ور” لگا کر نئے لفظ بنائیے۔

نام+ ور = نامور
دانش+ ور =دانشور
دیدہ+ ور =دیدہ ور
پیشہ+ ور =پیشہ ور
جان+ ور =جانور