NCERT Class 9 Urdu Books PDF Download Chapter-wise | سبق نمبر02:کہانی

0
  • کتاب” دور پاس” برائے نویں جماعت
  • سبق نمبر02:کہانی
  • سبق کا نام: عقل مند ہنس

خلاصہ سبق:

پنج تنتر کی کہانی “عقل مند ہنس” میں ہنسوں کی کہانی کو بیان کیا گیا ہے۔ ایک گھنے جنگل میں اونچے درخت پر ہنس رہا کرتے تھے۔ان میں ایک بوڑھا عقل مند ہنس تھا۔اس درخت کے تنے میں ایک چھوٹی بیل تھی۔ بوڑھے ہنس نے بیل دار پودے کو ختم کرنے کا مشورہ دیا کہ وہ بیل جلد ان کے درخت پر چڑھ کر اس کو جکڑ لے گی اور پھر گھنی اور مضبوط ہو جائے گی۔جس کی وجہ سے کوئی بھی شکاری باآسانی اس درخت پر چڑھ کر انھیں نقصان پہنچا سکتا ہے۔مگر ہنسوں نے بوڑھے ہنس کی بات پر توجہ نہ دی اور یہ کہہ کر ٹال دیا کہ ابھی وہ بیل بہت چھوٹی ہے۔ہنسوں کے ذہن سے یہ بات نکل گئی اور دیکھتے دیکھتے یہ بیل بڑھ کر درخت تک آ پہنچی اور پہلے سے بھی زیادہ مضبوط اور توانا ہوگئی۔

ایک دن ہنس جب دانے کی تلاش میں باہر نکلے تو ایک شکاری وہاں آ پہنچا۔شکاری نے اس درخت کو دیکھا اور بیل کے ذریعے درخت پر چڑھ کر ہنسوں کے لیے جال لگا دیا۔ شام جب ہنس واپس اپنے گھونسلوں پر پہنچے تو وہ شکاری کے جال میں پھنس گئے۔جال میں پھنسنے کے بعد ہنسوں کو اپنی حماقت کا احساس ہوا اور وہ پچھتانے لگے اور جال سے نکلنے کی ترکیب سوچنے لگے۔

بوڑھے ہنس کو سب ہنس کہنے لگے کہ ہمیں یہاں سے نکلنے کی تدبیر بتاؤ۔بوڑھے ہنس نے انھیں احساس دلایا کہ اس نے ان کو بیک کاٹنے کا کہا تھا اور آج یہی بیل ان کی جان کی دشمن بن گئی۔عقل مند ہنس نے جان بچانے کے لیے پرندوں کو یہ ترکیب بتائی کہ جب صبح شکاری ان کو جال سے نکالنے کے لیے آئے تو سب خود کو مردہ ظاہر کرنا۔ یوں شکاری مردہ پرندوں کو ایک ایک کر کے زمین پر پھینکے گا تو جب وہ آخری پرندہ کو پھینک چکے تو ہم سب اڑ جائیں گے۔ یوں اس ترکیب نے ان سب کی جان بچا لی۔

سوچیے اور بتایئے:

عقل مند ہنس نے بیل دار پودے کوختم کرنے کا مشورہ کیوں دیا؟

عقل مند ہنس نے بیل دار پودے کو ختم کرنے کا مشورہ اس لیے دیا کہ وہ بیل جلد ان کے درخت پر چڑھ کر اس کو جکڑ لے گی اور پھر گھنی اور مضبوط ہو جائے گی۔جس کی وجہ سے کوئی بھی خکاری باآسانی اس درخت پر چڑھ کر انھیں نقصان پہنچا سکتا ہے۔

عقل مند ہنس کی بات نہ ماننے کا انجام کیا ہوا؟

عقل مند ہنس کی بات نہ ماننے کا انجام یہ ہوا کہ ایک دن ایک شکاری وہاں آ پہنچا اور بیل کی مدد سے ہنسوں کے درخت پر چڑھ کر اس نے وہاں جال لگا دیا۔یوں ہنس اس شکاری کا شکار بن گئے۔

جال میں پھنسنے کے بعد ہنسوں نے کیا سوچا؟

جال میں پھنسنے کے بعد ہنسوں کو اپنی حماقت کا احساس ہوا اور وہ پچھتانے لگے اور جال سے نکلنے کی ترکیب سوچنے لگے۔

ہنسوں کو کیوں پچھتانا پڑا؟

ہنسوں کو عقل مند بوڑھے ہنس کی بات نہ مان کر پچھتانا پڑا۔

عقل مند ہنس نے جان بچانے کے لیے پرندوں کو کیا ترکیب بتائی ؟

عقل مند ہنس نے جان بچانے کے لیے پرندوں کو یہ ترکیب بتائی کہ جب صبح شکاری ان کو جال سے نکالنے کے لیے آئے تو سب خود کو مردہ ظاہر کرنا۔ یوں شکاری مردہ پرندوں کو ایک ایک کر کے زمین پر پھینکے گا تو جب وہ آخری پرندہ کو پھینک چکے تو ہم سب اڑ جائیں گے۔ یوں اس ترکیب نے ان سب کی جان بچا لی۔

نیچے دیے ہوئے لفظوں کے متضاد لکھیے:

اونچا نیچا
مضبوط کمزور
جواب سوال
نرم سخت
شام صبح
رونا ہنسنا
مردہ زندہ
ختم شروع
بوڑھا جوان

نیچے دی ہوئی خالی جگہوں کو بھریے:

  • ان میں ایک ہنس کا فی بوڑھا اور عقل مند تھا۔
  • کیا تم اتنی سی بات بھی نہیں سمجھ سکتے؟
  • شام کو جب وہ لوٹیں گے تو میں انھیں اپنے جال میں پھنسالوں گا۔
  • وقت گزرتا گیا اور بیل مضبوط سے مضبوط تر ہوتی گئی۔
  • ہمیں آپ کی بات پر دھیان نہ دینے کا افسوس ہے۔

نیچے دیے ہوئے لفظوں کو جملوں میں استعمال کیجیے:

جھنڈ جنگل میں درخت جھنڈ کی صورت میں دکھائی دیتے ہیں۔
محفوظ ٹریفک کے قوانین کی عملداری محفوظ زندگی کی ضمانت ہے۔
رفتہ رفتہ پڑھائی میں اس کی کارکردگی میں رفتہ رفتہ بہتری آرہی ہے۔
شکاری شکاری شکار کی تلاش میں جنگل کو نکل پڑا۔
حیران اس کے رویے نے مجھے حیران ہو نے پر مجبور کر دیا۔

آپ نے سبق میں لفظ “عقل مند” پڑھا ہے جس کے معنی عقل والا ہیں۔اسی طرح نیچے دیے ہوئے لفظوں کے آخر میں “مند” لگا کر نئے لفظ بنائیے اور ان کے معنی لکھیے۔

ضرورت ضرورت مند ضرورت رکھنے والا۔
فکر فکر مند فکر کرنے والا۔
درد درد مند درد رکھنے والا۔
خواہش خواہش مند خواہش رکھنے والا۔
دولت دولت مند دولت رکھنے والا۔