NCERT Urdu Class 9th Notes | ہمارا قومی کھیل

0
  • کتاب”دور پاس”برائے نویں جماعت
  • سبق نمبر03: مضمون
  • سبق کا نام: ہمارا قومی کھیل

خلاصہ سبق:

اس سبق میں ہندوستان کے قومی کھیل کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا ہے۔ہاکی ہندوستان کا قومی کھیل ہے۔ ہندوستان کے ساتھ ساتھ یہ کھیل دیگر ممالک یعنی روم، فرانس ، سکاٹ لینڈ، ایتھوپیا اور نیدر لینڈ وغیرہ میں بھی یکساں مقبول ہے۔

اس کھیل کی ابتداء کے بارے میں کچھ یقین سے نہیں کہا جاسکتا مگر خیال یہ ہے کہ اس کھیل کی ابتداء دو ہزار سال قبل مسیح ایشیا میں ہوئی اور اسی سے ملتا جلتا کھیل پہلے عرب،روم اور ایتھوپیا وغیرہ میں کھیلا جاتا تھا۔ہر جگہ اس کھیل کو کھیلنے کے اپنے قاعدے اصول اور نام ہیں۔ روم میں اسے پیگا نیکا ، انگلینڈ میں کامبوکا ، اسکاٹ لینڈ میں شنٹی اور نیدر لینڈ میں نیٹ کولون وغیرہ کہتے ہیں۔

ہاکی کا کھیل پہلی مرتبہ ٹیم کی شکل میں 478 قبل مسیح میں کھیلا گیا۔نئے زمانے میں اس کھیل کا آغاز برطانیہ کے جزیرہ نما علاقوں میں ہوا اور یوں یہ کھیل بہت سے ممالک میں کھیلا جانے لگا۔ہندوستان نیں اس کی ابتدا برٹش انڈیا رجیمنٹ نے کی۔ ہندوستان میں پہلا ہاکی کلب 1885ء سے 86ء کے دوران کلکتہ میں قائم ہوا۔ اس کے بعد ممبئی، پنجاب میں کلب بنے۔

1908ء میں ‘بنگال ہاکی ‘ کے نام سے اس کی پہلی انجمن بنائی گئی۔ہندوستان میں ہاکی کا زریں عہد 1928ء سے 1956ء تک کا عہد رہا۔1928ء کے ایمسٹرڈیم کے فائنل میں رسائی کے لیے ہندوستان نے آسٹریا، ڈنمارک،بیلجیم اور سوئزر لینڈ کو ہرایا۔فائنل میں تین گول سے رسائی حاصل کر کے ہندوستان نے ہہلا طلائی تمغہ جیتا۔ہندوستان میں ہاکی کا زریں عہد 1928ء سے 1956ء تک کا عہد رہا۔اس دوران ہندوستان کی ہاکی ٹیم نے کئی طلائی تمغے جیتے اور 1975ء کے عالمی کپ میں عالمی چیمپئن بھی بنی۔

ہندوستان کے مشہور ہاکی کھلاڑیوں میں دھیان چند ، کنوروگ، وجے سنگھ،ظفر اقبال اور راج پلے وغیرہ شامل ہیں۔ہندوستان کی خواتین ٹیم نے ہاکی میں نمایاں کامیابی حاصل کی۔وہ 1981ء اور 2004ء میں دو دفعہ ایشیا کپ کی فاتح رہی۔انھوں نے 2002ء میں کامن ویلتھ اور 2003ء میں ایفروایشین کھیلوں اور ایشیا کپ میں لگاتار تین بار طلائی تمغے حاصل کیے۔ یوں دونوں ٹیموں نے اپنی مہارت اور کوشش سے ملک کا نام روشن کیا۔

سوچیے اور بتایئے:

ہاکی سے ملتا جلتا کھیل پہلے کن ملکوں میں کھیلا جا تا تھا ؟

ہاکی سے ملتا جلتا کھیل پہلے عرب،روم اور ایتھوپیا وغیرہ میں کھیلا جاتا تھا۔

ہا کی پہلی مرتبہ ٹیم کی شکل میں کب کھیلا گیا؟

ہاکی کا کھیل پہلی مرتبہ ٹیم کی شکل میں 478 قبل مسیح میں کھیلا گیا۔

ہندوستان میں ہاکی کا زریں عہد کون سا ہے؟

ہندوستان میں ہاکی کا زریں عہد 1928ء سے 1956ء تک کا عہد رہا۔

ایمسٹرڈم کے اولمپک میں ہندوستان نے فائنل تک پہنچنے کے لیے کن ملکوں کو ہرایا؟

ایمسٹرڈیم کے فائنل میں رسائی کے لیے ہندوستان نے آسٹریا، ڈنمارک،بیلجیم اور سوئزر لینڈ کو ہرایا۔

ہندوستان کی خواتین ٹیم نے کیا کارنامے انجام دیے؟

ہندوستان کی خواتین ٹیم نے ہاکی میں نمایاں کامیابی حاصل کی۔وہ 1981ء اور 2004ء میں دو دفعہ ایشیا کپ کی فاتح رہی۔انھوں نے 2002ء میں کامن ویلتھ اور 2003ء میں ایفروایشین کھیلوں اور ایشیا کپ میں لگاتار تین بار طلائی تمغے حاصل کیے۔

نیچے دی ہوئی خالی جگہوں کو بھریے:

ہا کی ہندوستان کا قومی کھیل ہے۔
اس طرح بی کھیل رفتہ رفتہ پورے ہندوستان میں مقبول ہونے لگا۔
اس دوران ہمارا ملک چوبیس اولمپک میچوں میں سے کوئی بھی میچ نہیں ہارا۔
اس میدان میں ہمارے ملک کی خواتین کی بھی نمایاں کارکردگی ہے۔

حصہ ‘الف’ اور ‘ب’ کے صیح جوڑ ملائیے:

حصہ ‘الف’
حصہ’ب’
1885-86 کراچی میں سندھ ہاکی ایسوی ایشن کا قیام(1920ء)
1908ء ماسکو اولمپک(1980ء)
1920ء کولکاتا میں پہلے ہاکی کلب کاقیام(1885-86)
478 قبل مسیح ٹوکیو اولمپک(1964)
1964ء ہندوستان عالمی چیمپئن بنا(1975ء)
1980ء بنگال ہا کی انجمن کا قیام (1908ء)
1975ء ہا کی پہلی مرتبہ ٹیم کے ساتھ کھیلا گیا(478 قبل مسیح)

نیچے دیے ہوئے لفظوں کے واحد اور جمع لکھیے:

واحد جمع
اشارہ اشارات
ملک ممالک
معلوم معلومات
قدم اقدامات
مقام مقامات
خاتون خواتین
اشاره اشارات
قدم اقدام
معلوم معلومات
مقام مقامات