Jaan Pehchaan Urdu Class 9 pdf | Chapter 18 | مصنوعی سیارہ

0
  • کتاب”جان پہچان”برائے نویں جماعت
  • سبق نمبر:18
  • سبق کا نام:مصنوعی سیارہ

خلاصہ سبق:

اس سبق میں خلا میں بھیجے گئے مصنوعی سیارے کے متعلق معلومات فراہم کی گئی ہیں۔بھارت سرکار نے ڈاک کے یادگاری ٹکٹوں میں اضافہ کرتے ہوئے19 اپریل 1975ء کو جاری کیے گئے یادگاری ٹکٹ کو ہندوستان کے پہلے مصنوعی سیارے “آریہ بھٹ” کے یادگار کے طور پو جاری کیا گیا۔

اس ٹکٹ کے آدھے حصے میں زمین کا کنارہ،پیچھے گہرے نیلے رنگ کا آسمان اور بیچ میں ہلکے آسمانی رنگ کا نگینے جیسا ایک مصنوعی سیارا ہے۔یہ ہندوستان کا پہلا مصنوعی سیارا آریہ بھٹ تھا جسے خلا میں بھیجا گیا۔ اس کا نام ہندوستان کے مشہور ریاضی دان آریہ بھٹ کے نام پر رکھا گیا۔ اس سے قبل روس، امریکہ برطانیہ،کناڈا،اٹلی، فرانس،آسٹریلیا،مغربی جرمنی،چین اور جاپان نے اپنے مصنوعی سیارے خلا میں بھیجے۔

مصنوعی سیارا دھات کا بنا ایک دو تین منزلہ مکان ہوتا ہے۔جس کو ایندھن سے چلنے والے راکٹ کی مدد سے خلا تک پہنچایا جاتا ہے۔اس میں مختلف سائنسی آلات لگائے جاتے ہیں اور اسے زمین کی کشش ثقل کے اصول پر بنایا جاتا ہے۔مصنوعی سیارہ ایک نہایت مفید ایجاد ہے۔اس کی مدد سے زمین کا صیح نقشہ بنایا جا سکتا ہے۔اس کی مدد سے دنیا کے مختلف حصوں میں موسموں کے بدلتے حالات کا پہلے سے اندازہ ہو جاتا ہے۔

سمندری طوفانوں کی پیشن گوئی ممکن ہے۔ اس کی مدد سے زمین کے اندر آتش فشاں زلزلے اور اس کے مرکز کا علم ممکن ہے۔اس سیارے میں لگے ہوئے پیغام رسانی کے آلات کی مدد سے ریڈیو اور ٹیلی فون کا نظام بہتر ہو گیا ہے۔اب دنیا کے کسی بھی حصے کو آوازوں کے ساتھ تصویروں کی مدد سے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔دنیا کے حالات کی خبر پلک چھپکتے معلوم کی جا سکتی ہے۔یوں دیکھتے ہی دیکھتے اس سیارے کی ایجاد نے دنیا کے سارے ممالک کو ایک گاؤں کی طرح سے جوڑ دیا ہے۔

سوچیے اور بتایئے:-

19 اپریل 1975 کو جاری کیے گئے ٹکٹ کی کیا خصوصیات ہیں؟

19 اپریل 1975ء کو جاری کیے گئے یادگاری ٹکٹ کو ہندوستان کے پہلے مصنوعی سیارے “آریہ بھٹ” کے یادگار کے طور پو جاری کیا گیا۔اس ٹکٹ کے آدھے حصے میں زمین کا کنارہ،پیچھے گہرے نیلے رنگ کا آسمان اور بیچ میں ہلکے آسمانی رنگ کا نگینے جیسا ایک مصنوعی سیارا ہے۔

ہندوستان کے پہلے مصنوعی سیارے کا کیا نام ہے؟

ہندوستان کے پہلے مصنوعی سیارے کا نام “آریہ بھٹ” ہے

آریہ بھٹ کون تھے؟

آریہ بھٹ ہندوستان کے مشہور ریاضی دان تھے۔

ہندوستان سے پہلے کن ملکوں نے خلا میں مصنوعی سیارے بھیجے؟

ہندوستان سے پہلے روس،امریکہ،برطانیہ،کناڈا،اٹلی، فرانس،آسٹریلیا،مغربی جرمنی،چین اور جاپان نے اپنے مصنوعی سیارے خلا میں بھیجے۔

مصنوعی سیارے کے کیا فائدے ہیں؟

مصنوعی سیارے کی مدد سے زمین کا صیح نقشہ بنایا جا سکتا ہے۔اس کی مدد سے دنیا کے مختلف حصوں میں موسموں کے بدلتے حالات کا پہلے سے اندازہ ہو جاتا ہے۔ سمندری طوفانوں کی پیشن گوئی ممکن ہے۔ اس کی مدد سے زمین کے اندر آتش فشاں زلزلے اور اس کے مرکز کا علم ممکن ہے۔اس سیارے میں لگے ہوئے پیغام رسانی کے آلات کی مدد سے ریڈیو اور ٹیلی فون کا نظام بہتر ہو گیا ہے۔اب دنیا کے کسی بھی حصے کو آوازوں کے ساتھ تصویروں کی مدد سے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔دنیا کے حالات کی خبر پلک چھپکتے معلوم کی جا سکتی ہے۔

ساری دنیا ایک گاؤں میں کیسے تبدیل ہوگئی ہے؟

مصنوعی سیارے یعنی سٹیلائٹ کی ترقی سے دنیا کے کسی بھی گوشے تک باآسانی رسائی ممکن ہے۔جس نے دنیا کو ایک گاؤں میں تبدیل کر دیا ہے۔

عملی کام:

مصنوعی سیارے سے متعلق پانچ جملے لکھیے۔

  • مصنوعی سیارا راکٹ کی مدد سے خلا میں بھیجا جاتا ہے۔
  • مصنوعی سیارا دھات کا بنا ایک دو تین منزلہ مکان ہوتا ہے۔
  • مصنوعی سیارے میں جدید ٹیکنالوجی کو نصب کیا جاتا ہے۔
  • مصنوعی سیارے کی مدد سے زمین کے بدلتے حالات کی پل پل کی خبر ممکن ہے۔
  • مصنوعی سیارے کی مدد سے پیغام رسانی کے نظام۔میں بہت جدت آئی ہے۔