NCERT Class 9th Urdu Notes | عالمی حرارت

0
  • کتاب”دورپاس” برائے نویں جماعت
  • سبق نمبر17: مضمون
  • سبق کا نام: عالمی حرارت

خلاصہ سبق:

سبق ” عالمی حرارت” کے ذریعے عالمی سطح پر ہونے والی گلوبل وارمنگ کے متعلق اہم معلومات اور اس مسئلے کے حل کومکالمے کے انداز میں بیان کیا گیا ہے۔احمد کو سکول میں استاد تیزی سے بڑھتی عالمی حرارت کی آگاہی دیتے ہیں۔ان معلومات کو وہ اپنی امی تک پہنچاتا ہے۔عالمی حرارت سے مراد عالمی سطح پر ہونے والی وہ تبدیلیاں ہیں جن سے موسموں کا مزاج بدلتا ہے۔عالمی حرارت کی وجہ سے زمین مسلسل خطرے سے دوچار ہے۔

احمد کی امی کے معلوم کرنے کے بعد کہ عالمی حرارت کیا ہے وہ ان کو اس کی وجوہات، خطرات اور اس مسئلے کے حل کے بارے میں آگاہی فراہم کرتا ہے۔عالمی حرارت میں اضافے کی بنیادی وجہ انسان کی بڑھتی ہوئی ضروریات اورہر کام کے لیے مشینوں پر انحصار کرنا ہے۔ جس کے باعث فضا میں کاربن ڈائی آکسائڈ اور میتھین جیسی زہریلی گیسوں کی مقدار بڑھ کے ہے۔جس کی وجہ سے دنیا کا درجہ حرارت بڑھ رہا ہے۔بجلی بنانے کے عمل اور گاڑیوں سے خارج ہونے والے دھوئیں اور گیسوں کے اخراج سے فضا میں زہریلی گیسوں کی مقدار میں اضافہ ہوتا ہے. یوں دنیا مسلسل گرین ہاؤس کے خطرے میں ہے۔

عالمی حرارت میں اضافے کی وجہ سے بہت خطرناک نتائج سامنے آ رہے ہیں۔ اس مسئلے نے دنیا کو تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے۔ حرارت کی وجہ سے پہاڑوں پر جمی برف تیزی سے پگھل رہی ہے۔سطح سمندر میں اضافہ ہو رہا ہے۔سمندر کے کنارے بسی آبادیاں خطرے میں ہیں ۔ طوفانی بارشوں، شدید بارش ، قحط ، سیلاب،بغیر موسم سردی، اور برسات کا نہ ہونا وغیرہ جیسے فتنے سب عالمی حرارت کا سبب ہیں۔عالمی حرارت سے انسانوں کے ساتھ حیوان بھی اثر انداز ہو رہے ہیں۔

اس موسمی تبدیلی کی وجہ سے خوبصورت پرندے اور نایاب جانور تیزی سے نا پید ہوتے جا رہے ہیں۔احمد نے مزید اپنی والدہ کو بتایا کہ سورج کی شعاعوں کو زمین تک براہ راست پہنچانے سے روکنے والی فضا کی پرت تیزی سے ختم ہو رہی ہے جس کی وجہ سے دمہ،الرجی اور سانس جیسی بیماریاں عام ہورہی ہیں۔اس مسئلے سے نبٹا بھی جا سکتا ہے۔عالمی حرارت کے مسئلے سے نبٹنے کے لیے روزمرہ زندگی میں تبدیلی لانا ضروری ہے۔

چیزوں کو زیادہ سے زیادہ ری سائیکلنگ یعنی باز گردانی کے عمل سے گزارا جائے۔ ماحول کو تروتاز بنانے کے لیے زیادہ درخت اگائے جائیں۔ نجی گاڑیوں کے بجائے عوامی ٹرانسپورٹ کو استعمال کیا جائے۔ بجلی بچانے کے آلات استعمال کیے جائیں۔ بجلی کا غیر ضروری استعمال کم کیا جائے۔پانی کے ضیاع کو روکا جائے۔ پلاسٹک کی بجائے کپڑے کا تھیلا استعمال کیا جائے۔اپنی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے اور اسے بھرپور طور پر ںبھاتے ہوئے ہم عالمی حرارت کے تباہ کن اثرات سے اپنا بچاؤ کر سکتے ہیں۔

سوچیے اور بتایئے:

عالمی حرارت کسے کہتے ہیں؟

عالمی حرارت سے مراد عالمی سطح پر ہونے والی وہ تبدیلیاں ہیں جن سے موسموں کا مزاج بدلتا ہے۔

عالمی حرارت میں اضافے کی کیا وجوہات ہیں؟

عالمی حرارت میں اضافے کی بنیادی وجہ انسان کی بڑھتی ہوئی ضروریات اورہر کام کے لیے مشینوں پر انحصار کرنا ہے۔ جس کے باعث فضا میں کاربن ڈائی آکسائڈ اور میتھین جیسی زہریلی گیسوں کی مقدار بڑھ کے ہے۔جس کی وجہ سے دنیا کا درجہ حرارت بڑھ رہا ہے۔

عالمی حرارت سے دنیا کو کیا خطرے درپیش ہیں؟

عالمی حرارت میں اضافے کی وجہ سے بہت خطرناک نتائج سامنے آ رہے ہیں۔ اس مسئلے نے دنیا کو تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے۔ حرارت کی وجہ سے پہاڑوں پر جمی برف تیزی سے پگھل رہی ہے۔سطح سمندر میں اضافہ ہو رہا ہے۔سمندر کے کنارے بسی آبادیاں خطرے میں ہیں ۔ طوفانی بارشوں، شدید بارش ، قحط ، سیلاب،بغیر موسم سردی، اور برسات کا نہ ہونا وغیرہ جیسے فتنے سب عالمی حرارت کا سبب ہیں۔

عالمی حرارت سے حیوانات کس طرح متاثر ہورہے ہیں؟

عالمی حرارت سے انسانوں کے ساتھ حیوان بھی اثر انداز ہو رہے ہیں۔ اس موسمی تبدیلی کی وجہ سے خوبصورت پرندے اور نایاب جانور تیزی سے نا پید ہوتے جا رہے ہیں۔

عالمی حرارت نے موسموں پر کیا اثر ڈالا ہے؟

عالمی حرارت کی وجہ سے سیلاب، زمین جا پھٹنا، گلیشیئر کا تیزی سے پگھلنا، بن موسم کے سردی اور شدید گرمی جیسے اثرات مرتب ہوئے ہیں۔

اس مسئلے سے کس طرح نبٹا جا سکتا ہے؟

عالمی حرارت کے مسئلے سے نبٹنے کے لیے روزمرہ زندگی میں تبدیلی لانا ضروری ہے۔ چیزوں کو زیادہ سے زیادہ ری سائیکلنگ یعنی باز گردانی کے عمل سے گزارا جائے۔ ماحول کو تروتاز بنانے کے لیے زیادہ درخت اگائے جائیں۔ نجی گاڑیوں کے بجائے عوامی ٹرانسپورٹ کو استعمال کیا جائے۔ بجلی بچانے کے آلات استعمال کیے جائیں۔ بجلی کا غیر ضروری استعمال کم کیا جائے۔پانی کے ضیاع کو روکا جائے۔ پلاسٹک کی بجائے کپڑے کا تھیلا استعمال کیا جائے۔

خالی جگہ بھریں:

  • ہر کام کے لیے مشینوں پر انحصار نے میں مسئلہ پیدا کیا ہے۔
  • فضا میں کاربن ڈائی آکسائڈ اور میتھین جیسی زہریلی گیسوں کی مقدار بڑھ گئی ہے ۔
  • رہائشی مکانوں کی طرزان گیسوں کو فضا میں تحلیل نہیں ہونے دیتی۔
  • سمندر کے کنارے بسی آبادیاں خطرے میں ہیں ۔
  • ایسی چیزوں کے استعمال کو بڑھاوا دینا چاہیے جنھیں بازگردانی کرکے دوبارہ استعمال کے قابل بنایا جا سکے۔

نیچے دیے ہوئے لفظوں کے واحد لکھیے:

جمع واحد
ایجادات ایجاد
نقصانات نقصان
وجوہات وجہ
اثرات اثر
حیوانات حیوان
ذرائع ذریعہ
آلات آلہ

مندرجہ ذیل الفاظ کے متضاد لکھیے:

الفاظ متضاد
اضافہ کمی
قلت بہتات
خوبصورت بد صورت
محال آسان
نقصان دہ فائدہ مند
زرخیز بنجر

عملی کام:اس سبق میں دولفظ آۓ ہیں’’ خوش رنگ‘‘اور’’ خوش آواز‘‘ جس کا مطلب ہے اچھا رنگ اور آواز آپ بھی اصل لفظ سے پہلے خوش لگا کر پانچ الفاظ بنائیے ۔

خوش بو
خوش دل
خوش رنگ
خوش خط
خوش حال
خوش خبری