Advertisement

اردو کی ادبی اصناف (ثانوی و اعلیٰ جماعت کے لیے)
سبق نمبر08:شعری اصناف

Advertisement

حمد کی تعریف

حمد میں اللہ کی تعریف، توصیف اور عظمت بیان کی جاتی ہے۔ حمد کے لیے ہیئت کی کوئی قید نہیں ہے۔ بیشتر شعرا کے کلام کے مجموعوں کا آغاز حمد کے اشعار ہی سے ہوتا ہے۔

Advertisement

اردو شاعری کی تاریخ میں حمد کا آغاز دکن سے ہوتا ہے۔ بعد میں تقریباً تمام شعرا نے حمدیہ نظمیں لکھی ہیں۔ عصر حاضر کے شعرا نے بھی حمد گوئی پر خصوصی توجہ دی ہے۔مناجات بھی حمد ہی کا حصہ ہے۔ اردو میں مناجاتی شاعری سے مراد ہے ذات باری تعالی کے حضور بندے کی عرض داشت اور التجا اور اس کے حضور اپنی خواہش، تمنا اور دعا کا اظہار کرنا۔

جگ میں آ کر ادھر ادھر دیکھا
تو ہی آیا نظر جدھر دیکھا
(خواجہ میر درد)
مرا جی ہے جب تک تری جستجو ہے
زباں جب تلک ہے یہی گفتگو ہے
(خواجہ میر درد)
تمنا تری ہے اگر ہے تمنا
تری آرزو ہے اگر آرزو ہے
(خواجہ میر درد)
دل بھی تیرے ہی ڈھنگ سیکھا ہے
آن میں کچھ ہے آن میں کچھ ہے
(خواجہ میر درد)

Advertisement