میری پسندیدہ شخصیت حضرت محمد ﷺ

0

میری پسندیدہ شخصیت ہمارے پیارے نبی حضرت محمد ﷺ ہیں۔ آپ ﷺ عرب کے شہر مکہ کے ایک معزز گھرانے قریش میں 571ء میں پیدا ہوئے۔ آپ کے والد کا انتقال آپ کی پیدائش سے چند ماہ قبل ہوگیا تھا۔ جس وقت آپ ﷺ کی ولادت ہوئی اس وقت مکہ میں لوگ بتوں کو پوجتے تھے۔ یہاں تک کے انہوں نے کعبہ میں بھی بت رکھے ہوئے تھے۔ لوگ اس قدر ظالم اور جاہل تھے کہ اپنی بیٹیوں کو زندہ دفن کر دیا کرتے تھے۔

اس تاریخی اور جہالت کا خاتمہ ہمارے نبی ﷺ نے کیا۔ نبی کریمﷺ کو اللہ تعالی نے رحمت بنا کر بھیجا۔ آپ ﷺ کی زندگی تمام مسلمانوں کے لیے نصب العین ہے۔ آپ ﷺ ایک رحم دل نبی تھے۔ آپ ﷺ نا صرف انسانوں بلکہ جانوروں پرندوں غرض ہر مخلوق کا خیال رکھتے تھے۔ آپﷺ نے کبھی کسی کی دل آزاری نہیں کی وہ ہمیشہ سب سے مسکرا کر خوش آخلاقی سے ملتے تھے۔ آپ ﷺ نے اپنی زبان مبارک کو صرف اچھی باتوں ، دین کی باتوان اور لوگوں کی اصلاح کے لیے استعمال کیا۔ فضول گوئی سے پرہیز کرتے۔ آپ ﷺ کے در پر آنے والا کوئی سوالی خالی ہاتھ نہ جاتا۔

آپ ﷺ کی زبان اتنی شیریں تھی کے ان سے ملنے والا ہر شخص متاثر ہوئے بغیر نہ رہ پاتا۔ یہاں تک کے دشمن بھی آپ کے سامنے پگھل جاتے ۔آپ ﷺ نے معاشرے میں موجود ظلم کو ختم کیا اور عورتوں کو ان کے حقوق دلواۓ۔

آپ ﷺ نے کبھی کسی پر زور زبردست نہیں کی بلکہ ہمیشہ پیار اور نرمی سے پیش آتے دین کی تبلیغ میں بھی کبھی جبر سے کام نہیں لیا۔ اور اسلام کو ایک پر امن مذہب کے طور پر پیش کیا۔ آپﷺ نے کبھی کسی سے بدلہ نہیں لیا بلکہ ہمیشہ عفودرگزر سے کام لیتے۔ سامنے والا چاہیے آپ کا کتنا بھی دل دکھا لیتا آپ اس کو معاف فرمادیتے۔ آپﷺ نے کبھی کسی پر غصہ نہیں کیا۔ آپ ﷺ کی بے شمار صفات ہیں۔ ان کی زندگی حرف با حرف قرآن کی تفسیر ہے۔

میں اپنے پیارے نبی ﷺ کی شان میں نعتیں پڑھتا رہتا ہوں جس سے مجھے دلی سکون ملتا ہے اور ان کو دورد و سلام کے تحفے بھی بھیجتا رہتا ہوں۔ مصطفی جان رحمت پہ لاکھوں سلام۔