Role Of Media Essay In Urdu

0
Role Of Media Essay In Urdu 1



آج کے دور میں سوشل میڈیا کے بغیر زندگی گزارنا بہت مشکل ہو گیا ہے۔ ہر طرف اسی کی چرچا ہے اور ہر انسان اسی کا عادی بن چکا ہے۔ اس کی مقبولیت میں بہت ہی تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ سوشل میڈیا میں گوگل٬ فیس بک، واٹس ایپ، یوٹیوب، وغیرہ شامل ہیں۔

سوشل میڈیا پرنٹ الیکٹرانک سے بالکل الگ ہے۔ سوشل میڈیا اپنے ذریعے ایک مجازی دنیا بناتا ہے جسے استعمال کرنے والا انسان سوشل میڈیا کے کسی پلیٹ فارم (فیس بک٬ ٹویٹر، انسٹا گرام) وغیرہ کا استعمال کرکے اپنی پہنچ اور پہچان کو بہت آگے بڑھا سکتا ہے۔ آج کے دور میں سوشل میڈیا ہماری زندگی کا ایک اہم حصہ بن گیا ہے۔ یہ ہمیں گھر بیٹھے ہر طرح کی خبریں انٹرنیٹ کے ذریعہ پہنچا دیتا ہے۔ دیکھا جائے تو پہلے کی زندگی کے مقابلے ہماری آج کی زندگی کو اس نے بالکل آسان بنا دیا ہے۔اور یہ صرف باہری ضروری خبروں کے لیے ہی نہیں، بلکہ انسان کے وقت کو گزارنے کے لیے بھی بہت اچھا ہے۔

سوشل میڈیا کے ذریعے آج انسان آن لائن نوکری ڈھونڈ سکتا ہے اور گھر بیٹھے آن لائن کام کر سکتا ہے۔سوشل میڈیا کے ہماری زندگی میں بہت فائدے ہیں۔ مگر کچھ لوگوں نے اس کے غلط استعمال سے اس کو غلط ثابت کر دیا ہے۔ جس طرح سے فلموں کی ریلیزنگ کی خبریں اور اس کے علاوہ بہت سی چھوٹی چھوٹی خبریں سوشل میڈیا کے ذریعہ دکھایا جا سکتا ہے اسی طرح سے سوشل میڈیا پر غلط خبریں غلط افواہ بھی دکھائی جا سکتی ہیں۔ اور کچھ غلط لوگ اس کا فائدہ اٹھا کر ملک کے لوگوں میں نفرت ڈالنے کی کوشش کرنے لگتے ہیں جس کا انجام برا ہوتا ہے۔ اس لیے ہر انسان کو سوشل میڈیا کا صحیح استعمال کرنا چاہیے۔

سوشل میڈیا کے فائدے

  • (1) سوشل میڈیا کے ذریعے لوگ ایک دوسرے سے دور ہوتے ہوئے بھی بات کر سکتے ہیں اور ویڈیو گرافکس کے ذریعے ایک دوسرے کو دیکھ سکتے ہیں۔
  • (2) اس کے ذریعے وہ خبریں جاننے کو ملتی ہیں جو جلدی نیوز کے ذریعے نہیں مل پاتیں۔
  • (3) گوگل کے ذریعے ہم ہر سوال کا جواب ڈھونڈ سکتے ہیں۔
  • (4) سوشل میڈیا کا استعمال ہر انسان کر سکتا ہے چاہے وہ کم پڑھا لکھا بھی ہو۔
  • (5) سوشل میڈیا کے ذریعے انسان فوٹو٬ ویڈیو اور ہر طرح کی خبریں کہیں بھی بھیج سکتا ہے۔

سوشل میڈیا کے نقصانات

  • (1) اسکول کے بچوں کا وقت اس میں ضائع ہوتا ہے جس کی وجہ سے امتحان میں نمبر کم آتے ہیں۔
  • (2) دشمنی نبھانے کے لیے لوگ فوٹو اور ویڈیو کو اسکین کرکے غلط تصویریں بنا کر پوری دنیا میں پھیلا دیتے ہیں۔
  • (3) غلط خبریں پھیلتی ہیں جس کی وجہ سے شہر میں دنگے فسادات ہوتے ہیں۔
  • (4) آنکھوں پر بہت زیادہ اثر پڑتا ہے اس کے زیادہ استعمال سے آنکھیں خراب بھی ہو سکتی ہیں۔
  • (5) اور سب سے زیادہ بےحیائی کا سبب سوشل میڈیا ہی بن رہا ہے۔ لڑکے لڑکیاں ناجائز محبت کا اظہار خیال اس کے ذریعے ہی کرتے ہیں۔

سوشل میڈیا ایک بہت ہی اچھا پلیٹ فارم ہے اپنے ٹیلنٹ کو دکھانے کا۔ اسکے ذریعے ہم بہت ساری چیزوں کو سیکھ سکتے ہیں اور اگر ہمارے اندر کوئی ہنر ہے تو وہ بھی ہم دوسروں تک پہنچا سکتے ہیں۔ لیکن اس کا ذرا سا غلط استعمال آپ کو تباہ و برباد کر سکتا ہے۔ کیونکہ جہاں پر اچھی چیزیں ہوتی ہیں وہاں پر بری چیزیں بھی ہوتی ہیں۔ بس یہ آپ کی ذمےداری ہے کہ آپ کیسے اس چیز کا استعمال کرتے ہیں۔