Back to: Urdu Essays List 3
بجلی پر ایک مضمون
بجلی بھی سائنس کا ہی دیا ہوا ایک تحفہ ہے۔ یہ انسان کی زندگی کا بہت بڑا حصہ بن گئی ہے۔ سائنس نے جتنے بھی ایجاد کئے ہیں ان میں سب سے اولین درجہ بجلی کا ہی ہے۔ یہ ہماری زندگی میں روزمرّہ استعمال میں لائی جاتی ہے۔ سچ میں بجلی انسان کے لئے ایک تحفہ ہے۔ اس نے انسان کی زندگی میں خوشیاں بھر دی ہیں۔
بجلی نے ہمیں بنا تار والے ٹیلیفون دیے ہیں۔ ٹیلی فون ہمارے لئے بہت ضرورت مند چیزوں میں سے ایک ہے۔ یہ ہماری باتیں کچھ ہی سیکینڈز میں دنیا کے کسی بھی کونے میں پہنچا دیتے ہیں۔ یہ دور بیٹھے لوگوں سے بات کرنے کا سب سے اچھا سامان ہے۔ ٹیلی ویژن، ریڈیو ، موبائل فونز اور لیپٹاپ یہ سب بجلی سے ہی چلنے والے سامان ہیں اور یہ سب بجلی کی وجہ سے ہی ممکن ہو پایا ہے۔
ہمارے گھر میں بجلی کسی تحفے سے کم نہیں۔ یہ ایک فرمابردار کی طرح ہمارا کام کرتی ہے۔ بجلی ہمارے گھر کو ہر وقت روشن رکھتی ہے ، ہمارے لئے کھانا بناتی ہے ، ہمارے کپڑے دھوتی ہے ، انہیں پریس کرتی ہے، پانی گرم کرتی ہے اور ضرورت کے مطابق ہمارے گھر کو ٹھنڈا اور گرم بھی رکھتی ہے۔
بجلی انسان کی بیماریوں کا پتہ لگانے کے بھی کام آتی ہے کیونکہ انسان کی رپورٹ مشینوں کے ذریعے ہی پتا لگائی جاتی ہے اور مشینیں بجلی سے ہی چلتی ہیں۔ ایکسرے تو سائنس کا دیا ہوا ایک تحفہ ہے اور یہ بجلی کی مدد سے ہی جسم کے اندر کی بیماریوں کا پتہ لگا لیتا ہے۔
ہمارے کاروبار کی دنیا میں بھی بجلی کارآمد ثابت ہوئی ہے۔ اسی سے کاروبار کو کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ اس سے ملوں اور فیکٹریوں میں بھاری اور بڑی مشینیں بھی چلائی جاتی ہیں۔ بجلی کی مدد سے ہی گہرے کنویں اور نہریں کھودی جاتی ہیں۔ بجلی کے سامان سے ہی پل بنائے جاتے ہیں اور یہ سبھی کام بجلی کی مدد سے ہی پورے کیے جاتے ہیں۔
علم کو اضافہ دینے میں بھی بجلی ہماری مدد کر رہی ہے۔ یہ بجلی کا ہی کارنامہ ہے کہ ہزاروں ، لاکھوں اخبار ، میگزین اور کتابیں روزانہ اسی کی وجہ سے چھپ رہی ہیں۔ بجلی صرف ہمارے گھروں کو ہی روشن نہیں رکھتی ہے بلکہ ہمارے ذہن کو بھی بہتر بناتی رہی ہے۔
اس طرح ہم جانتے ہیں کہ بجلی ہمارے ہر کام کو صحیح طریقے سے چلاتی ہے۔ آج بجلی کے بنا ہم دو قدم بھی آگے نہیں بڑھ سکتے۔ اس کی کمی سے ہم اپنی زندگی کا تخیل بھی نہیں کرسکتے۔ قدم قدم پر ہمیں بجلی کی ضرورت پڑتی ہے۔
سچ میں بجلی ہماری زندگی کا بہت ہی اہم حصہ بن چکی ہے اور اس کی کمی انسان کی زندگی میں ہمیشہ محسوس ہوتی ہیں۔ کیونکہ ہر ایک انسان کو آج بجلی چاہیے۔ بجلی کے بنا انسان کوئی بھی کام آسانی سے نہیں کرسکتا ہے۔ بجلی ہی ہے جو رات کو دن بنا رہی ہے۔ یہ سب اسی کا کارنامہ ہے جو آج کل ہم دیکھتے ہیں۔