درخت لگانا مضمون

درخت ہماری زندگی کے لیے بہت زیادہ اہم ہیں۔ درخت ہمارا دوست ہے جو ہمارا ساتھ عمر بھر نبھاتا ہے۔ جیسے ہی درخت بڑا ہوتا ہے ہمیں پھل دینا شروع کر دیتا ہے اور جب تھکا ہوا انسان بھوک سے پریشان ہوتا ہے تو اس انسان کو درخت پھل کے ساتھ اپنا سایہ بھی دیتا ہے۔ آج درخت لگانے کے لئے ہر جگہ زور دیا جا رہا ہے کیونکہ لوگ جان چکے ہیں کہ درخت کے بنا انسان کی زندگی محفوظ نہیں ہے۔

درخت کو زیادہ سے زیادہ لگانے کی ایک وجہ قدرتی ماحول میں بڑھتی ہوئی آلودگی بھی ہے۔ پاکستان کے لوگ بھی ہر سال “شجرکاری مہم” کا آغاز ایک تہوار کی طرح ہی کرتے ہیں اور پودهے لگا کر سبھی کو یہ بتانا چاہتے ہیں کہ درخت کی اہمیت کیا ہے۔

‘شجرکاری مہم’ کے معنی ہیں درختوں کی ترقی کے لیے پودے لگانا اور ہریالی کو پھیلانا۔ قدرتی ماحول کے لیے درخت کا عمل کیوں فائدے مند ہے اس کی بہت سی وجوہ ہیں۔

  • درخت اور پودھے لگانا اس لئے ضروری ہیں کیونکہ ہر کوئی جانتا ہے کہ درخت ہمارے آکسیجن کے لیے ہوتے ہیں اور آکسیجن کا ہونا انسان، جانور، پرندے، کیڑے مکوڑے، بلکہ یہ کہا جائے کہ دنیا میں رہنے والی سبھی زندگیوں کے لیے ضروری ہے۔
  • یہ کاربن ڈائی آکسائڈ، سلفر ڈائی آکسائڈ اور کاربن مونو آکسائڈ کے ساتھ بہت سی نقصان دینے والی گیسوں کو اپنے اندر کھینچ لیتے ہیں۔ یہ ہواؤں سے دھول مٹی کو بھی اپنے اندر کھینچ کر ہمیں تازہ اور ایک دم صاف ہوا دیتے ہیں- جس کی وجہ سے ہم کھل کر سانس لے سکتے ہیں۔
  • گاڑی موٹر اور کارخانوں سے نکلنے والے دھوئیں کو بھی ہم تبھی کم کرسکتے ہیں جب ہم زیادہ سے زیادہ درخت لگائیں۔

درخت لگانے کے صرف یہی فائدے نہیں ہیں بلکہ درخت لگانے کے اور بھی بہت سارے فائدے ہیں جو اس طرح سے ہیں:

  • • درخت پھل اور پھول دونوں دیتے ہیں جو انسان اور جانور دونوں کے کھانے کے کام آتے ہیں۔
  • • درخت پانی کو محفوظ رکھتے ہیں۔
  • • درخت پر پرندے اپنا گھر بناتے ہیں۔
  • • درخت مٹی کو محفوظ رکھتا ہے۔
  • • حیاتی تنوع بنائے رکھتا ہے۔
  • • اس کی لکڑیاں کھانا پکانے کے کام بھی آتی ہیں۔
  • • اس کی لکڑیوں سے فرنیچر٬ دروازے٬ کھڑکیاں٬ برتن٬ پینسل اور سجاوٹ کے سامان وغیرہ بھی بنائے جاتے ہیں۔
  • • درخت قدرتی ماحول کو خوبصورت بناتا ہے۔
  • • سیلاب آنے سے روکتا ہے۔
  • • مسافروں کو سایہ دیتا ہے۔

درخت ہمارے لیے ہر طرح سے فائدے مند ہیں۔ جس طرح بڑی تیزی سے درخت کاٹے جا رہے ہیں، اس کے نقصان کو پورا کرنے کیلئے ہم سب کو زیادہ سے زیادہ پودے لگانے کی ضرورت ہے۔ اسی سے ہم سب کی زندگی ہے۔

اور درخت کے بارے میں کسی نے سچ ہی لکھا ہے کہ؀

مجھ سے ہے سانسوں کی تجھ میں روانی،

میں نہ رہا تو رہےگا نہ پانی۔