اولمپک کھیل پر مختصر نوٹ

0

جدید اولمپک کھیل یا اولمپکس عالمی سطح پر کھیلوں کے مقبول ترین مقابلے ہیں جو موسم گرما اور موسم سرما کے کھیلوں پر مشتمل ہوتے ہیں اور ان میں دنیا بھر سے ہزاروں کھلاڑی حصہ لیتے ہیں۔ اولمپک کھیلوں کو دنیا کا اہم ترین مقابلہ تصور کیا جاتا ہے جس میں 200سے زائد اقوام شریک ہوتے ہیں اور کھیلوں میں موسم سرما اور موسم گرما کے مقابلے ہر چار سال بعد منعقد ہوتے ہیں۔ یعنی دو اولمپک مقابلوں کے درمیان دو سال کا وقفہ ہوتا ہے۔

یہ مقابلے قدیم اولمپک کھیلوں سے متاثر ہیں جو اولمپیا یونان میں 8 ویں صدی قبل مسیح سے چوتھی صدی عیسوی تک منعقد ہوتے رہے۔ نواب پیری دی کوبرٹن نے 1894ء میں بین الاقوامی اولمپک کمیٹی آئی او سی کی بنیاد رکھی۔ یہ کمیٹی تحریک کی مجلس انتظامیہ ہے جبکہ اولمپک منشور میں اس کا ڈھانچہ اور اختیارات بیان کئے گئے ہیں۔

اولمپک کھیلوں کے اوپر اپنے الفاظ میں ایک مختصر نوٹبیسویں اور اکیسویں صدی کے دوران اولمپک تحریک احیا کے نتیجے میں اولمپک کھیلوں میں کئی تبدیلیاں کی گئیں۔ان تبدیلیوں میں سے ایک برف اور سرد موسم سے مخصوص کھیلوں کے لیے سر مائی اولمپک مقابلوں کی شمولیت تھی۔ اس کے علاوہ معذور کھلاڑیوں کے لیے پیرا اولمپک کھیل اور نوجوان کھلاڑیوں کے لئے یوتھ اولمپک کھیل شامل کیے گئے۔