Qaumi Parchan Mazmoon | پاکستان کا قومی پرچم

0

پاکستان کا قومی پرچم

پاکستان کا پیارا سا قومی پرچم “سبز ہلالی پرچم” ہے۔ اس کا ڈیزائن سید امیر الدین قدوائی نے قائد اعظم کی ہدایات پر مرتب کیا۔یہ گہرے سبز اور سفید رنگ پہ مشتمل ہے جس کے تین حصے سبز اور ایک حصہ سفید ہے۔سبز رنگ مسلمانوں اور سفید رنگ اقلیتوں کو ظاہر کرتا ہے۔ سفید رنگ کے چاند کا مطلب ہے “ترقی” اور پانچ کونوں والا ستارہ پانچ ارکان اسلام کی جانب بھی اشارہ کرتا ہے اس کے علاوہ یہ علم اور روشنی کو بھی ظاہر کرتا ہے۔

پاکستانی پرچم کا یہ پیارا سا ڈیزائن 11 اگست 1947 ء کو پاکستان دستور ساز اسمبلی کراچی میں منظور ہوا۔اس پرچم کو پہلی مرتبہ تیار کرنے کا اعزاز دو ٹیلر ماسٹر بھائیوں “الطاف حسین اور افضال حسین” کو ہوا۔تیار کرنے کے بعد پہلی مرتبہ اس کو قیام پاکستان کے اعلان کے بعد 14 اگست 1947 ء کو رات بارہ بج کر ایک منٹ پر لہرایا گیا۔

پرچم لہرانے کی تقاریب یوم پاکستان 23 مارچ،،یوم آزادی 14 اگست اور یوم قائد اعظم 25 دسمبر کو منائی جاتی ہیں۔اس کے علاوہ جب کبھی حکومت اعلان کرے تب لہرایا جاتا ہے۔قائد اعظم کے یوم وفات 11 ستمبر،،علامہ اقبال کے یوم وفات 21 اپریل اور لیاقت علی خان کے یوم شہادت 16 اکتوبر کو قومی پرچم سرنگوں رہتا ہے اس کے علاوہ جب کبھی حکومت اعلان کرے پرچم کو سرنگوں کیا جاتا ہے۔سرنگوں کرنے کا مطلب یہ ہے کہ پرچم کو ڈنڈے کی بلندی سے ایک یا دو فٹ نیچے باندھا جاتا ہے۔

وہ ممالک جن کے پرچموں میں بھی چاند ستارہ پایا جاتا ہے ان کے نام درج ذیل ہیں:::
ترکی،، موریتانیہ ،،ملائشیا ،،الجزائر،، لیبیا،، تیونس،، آذربائجان،، ترکمانستان،، ازبکستان اور سنگا پور
اللہ پاک سے دعا ہے کہ ہمارے پیارے پرچم کو تاقیامت بلند اور سرخرو رکھے آمین!!!

یہ پرچموں میں عظیم پرچم🇵🇰
عطاۓ رب کریم پرچم🇵🇰
تحریر محمد صائم عطاری