Essay on Vegetables in Urdu

0

سبزیوں پر ایک مضمون

اللہ تعالی نے دنیا میں ہمارے لیے طرح طرح کی نعمتیں اتاری ہیں۔ جن میں سے ایک نعمت سبزی بھی ہے۔سبزی ان ہری پتیوں کو کہا جاتا ہے جنہیں ہم چولہ کی آنچ پر پکا کر کھاتے ہیں۔ ہری سبزیوں کے اندر پالک٬ چولائی٬ میتھی، سرسوں کا ساگ، بتھوئے کا ساگ، سیم، یہ ساری سبزیاں صحت کے لئے بہت ہی زیادہ اچھی ہوتی ہیں۔ ہری سبزیاں جسم کا خون بڑھانے میں بہت مدد کرتی ہیں اور بیماریوں سے محفوظ رہنے میں بھی کافی فائدہ پہنچاتی ہیں۔

ہری سبزیاں تیل اور مثالوں کے ساتھ بنائی جاتی ہیں اور اگر اسے زیادہ نہ بھونجے تو یہ زیادہ فائدے مند رہتی ہے۔ کھٹائی اور نیمبو کا استعمال کرکے اس کی لذت کو اور بھی زیادہ بڑھایا جاتا ہے۔

بہت سی سبزیوں کو بنا مسالوں کے بھی بنایا جاتا ہے کیونکہ بنا مسالے والی سبزیاں ہمارے جسم کو زیادہ فائدہ پہنچاتی ہیں۔سبزیوں میں پروٹین کے ساتھ ساتھ آئرن اور منرلس وغیرہ پائے جاتے ہیں۔ جو ہمارے جسم کے لئے بہت ہی فائدے مند ہوتے ہیں۔

سبزیوں کو زیادہ دیر تک نہیں پکانا چاہیے۔ سبزیوں کو دیر تک پکانے سے اس کا وٹامن جل کر ختم ہو جاتا ہے۔سبزیوں کا سوپ بھی بنا کر پیا جاتا ہے جو بہت زیادہ لذیذ ہوتا ہے۔ پوری دنیا میں 80 سے بھی زیادہ قسم کی سبزیاں پائی جاتی ہیں۔ ہم سب تو کچھ سبزیوں کے نام بھی نہیں جانتے۔

سبزیوں میں پودینہ بھی بہت ساتھ دیتا ہے۔ پودینے کی خوشبو کھانے کو اور زیادہ لذیذ بنادیتی ہے۔ اور پودینہ پیٹ درد میں بھی بہت کام آتا ہے۔ کھیرا٬ ٹماٹر، پیاز، چکندر اور مولی وغیرہ کا سلاد بنا کر زیادہ تر لوگ کھانے کے ساتھ کھاتے ہیں۔ سلاد بہت فائدے مند ہوتی ہیں۔ کھیرا، مولی اور پیاز ہازمے کے کام آتے ہیں اور چکندر جسم میں خون کی کمی کو دور کرتا ہے۔ انسان کو ساری سبزیاں کھانی چاہیے۔ چاہے وہ بچے ہوں چاہے جوان ہوں یا بوڑھے، سبزیاں سب کے لئے بہت فائدےمند ہوتی ہیں۔

سبزیاں کھانے سے دماغ تیز ہوتا ہے اور یہ جسم کی لمبائی بڑھانے میں بھی کام آتی ہیں۔ سبزیاں کھانے والے لوگ کام کرنے میں جلدی تھکان محسوس نہیں کرتے اور کافی پھرتیلے بھی ہوتے ہیں۔ہر انسان کو ہری سبزیاں ضرور کھانی چاہیئے بلکہ روز ایک وقت کھانے میں ہری سبزیاں ضرور ہونی چاہیے۔

سبزیوں کے فائدے

  • (1) ڈاکٹر ہمیشہ ہری سبزیاں کھانے کے لئے کہتے ہیں کیونکہ سبزیاں صحت کے لیے فائیدہ مند ہوتی ہیں۔
  • (2) پالک میں وٹامن A اور وٹامن C پایا جاتا ہے۔
  • (3) سبزیاں کھانے میں بہت لذیذ ہوتی ہیں۔
  • (4) بھنڈی کی سبزی جسم کے جوڑوں کو مضبوط کرتی ہے۔
  • (5) ہری سبزیاں گھر میں بہت ہی آسانی کے ساتھ اگائی جاسکتی ہیں۔
  • (6) سبزیاں کھانے سے دانت میں کیڑے نہیں لگتے اور دانت مضبوط ہوتے ہیں۔
  • (7) ہری سبزیاں کھانے سے آنکھوں کی روشنی برقرار رہتی ہے۔
  • (8) سبزیاں کھانے سے موٹاپا نہیں بڑھتا اور بدن ہمیشہ پھرتیلا رہتا ہے۔
  • (9) سبزی کھانے سے جسم میں جو خون کی کمی ہوتی ہے وہ پوری ہوجاتی ہے۔ اور ہری سبزیاں گاڑھے خون کو پتلا کرنے میں مدد کرتی ہیں۔
  • (10) انسان کے جسم میں سبزیاں ہازمے کا کام بہت اچھے سے کرتی ہیں۔

سبزی انسان کی صحت کی لیے ہر طرح سے فائیدہ مند ہے۔ روزانہ سبزی کھانے سے انسان جلدی بیمار نہیں ہوتا۔ اس لیے ہمیں اپنے کھانے میں سبزی کو ضرور شامل کرنا چاہیے۔ہمیں اللہ تعالی کا شکر ادا کرنا چاہیے جو انہوں نے ہمیں اتنی اچھی اچھی نعمتوں سے نوازہ ہے۔