والد صاحب کے نام خط

0
مورخہ یکم مارچ٢٠٠١ء
محترم والد صاحب
اسلام وعلیکم!

ہم سب یہاں خیریت سے ہیں۔ آپ کی خیریت خداوند کریم سے نیک چاہتا ہوں۔احوال یہ ہے کہ میں بارھوں جماعت میں داخل ہو چکا ہوں۔امی جان نے داخلے کی فیس کے لئے پیسے دے دیے تھے۔ اب مجھے کتابیں اور سکول کی وردی خریدنی ہے۔اس لئے جلد سے جلد معقول رقم بھیج دیں تاکہ میری مذکورہ ضروریات پوری ہو سکیں۔میں نے امی جان سے اپنی ضروریات کا ذکر کیا تھا لیکن انہوں نے کہا کہ میری فیس اور چھوٹی بہن کی کتابیں وغیرہ خریدنے میں اور گھر کے دیگر اخراجات میں رقم خرچ ہوگی ہے۔اس لیے انہوں نے مجھے اس سلسلے میں آپ کو خط لکھنے کے لیے کہا۔باقی گھر پر ہر طرح سے خیریت ہے۔چھوٹی بہن اور والدہ صاحبہ کی جانب سے سلام قبول کیجئے گا۔

وسلام
آپ کا بیٹا
عشرت