Back to: Urdu Applications And Letters
بخشی نگر جموں 15 مئی 2018 بخدمت شریف پوسٹ ماسٹرصاحب بخشی نگر جموں۔ جناب من! مجھے افسوس ہے کہ آج میں آپ کو ایک ایسے شکوہ کے بارے میں لکھ رہا ہوں جس پر آپ نے عرصے سے خاموشی اختیار کر رکھی ہے اور کبھی اس کی طرف توجہ دینے کی ضرورت نہیں سمجھی۔ڈاک کی تقسیم میں چند ایک شکایات ہیں آپ سے امید ہے کہ مندرجہ ذیل امور پر غور فرمائیں گے۔ 1۔ ہمارے علاقہ کاڈاکیہ بالکل نیا ہے جو کبھی بھی مقررہ وقت پر ڈاک تقسیم نہیں کرتا۔ اکثر چار روز کی ڈاک ایک روز ملتی ہے۔ 2۔ میرے چچا جان نے سرینگر سے ایک منی آڈر بھیجا تھا جو پندرہ روز کے بعد کل ملا ہے۔ منی آرڈر کا نمبر بھیج رہا ہوں۔ امید ہے آپ متعلقہ ڈاکیہ کو آئندہ محتاط رہنے کی ہدایت کریں گے۔ مورخہ 17 مئی 2018 |