Back to: Urdu Applications And Letters
کشمیر بھارت 06 دسمبر 2018 محترم چچا جان! بعد آداب و نیاز عرض ہے کہ بندہ آنے والی تعطیلات گرما میں چند دن آپ کی خدمت میں گزارنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ اس سے دو فائدے ہوں گے۔ ایک تو مدت سے چچی جان کو نہیں ملا ان سے ملنے کو جی چاہتا ہے۔ دوسری میری صحت قدرے بگڑی ہوئی ہے۔ کشمیر جیسے صحت افزا مقام پر ایک آدھ ماہ رہنے سے پورے طور پر تندرست ہو جاؤں گا۔ گویا ایک پنتھ دو کاج والا معاملہ ہو گا۔آپ صاحبان سے بھی ملاقات ہو جائے گی اور کشمیر کی روح پرور ہوائیں اور فطرت کی دلفریب رنگینیاں بھی میسر آئیں گی۔ آنے سے پہلے میں آپ کو ایک خط لکھ کر مطلع کردوں گا۔ اس اثنا میں آپ میرے لیے ایک الگ کمرے کا اہتمام فرمائیں تا کہ سکون اور سکوت کامل کے ساتھ مطالعہ بھی کر سکوں۔ امتحان میں میں صرف چند ماہ باقی ہیں اور میں چاہتا ہوں کہ کشمیر کی راحت انگیز اور موافق کار فضا سے پورا پورا استفادہ کروں۔ آپ کا بھتیجا محمد فرید |