Letter to Your Father About Your Progress

0
لکھنئو
15 مارچ 2019ء
میرے پیارے ابا جان۔
اسلام و علیکم!

مجھے آپ کا خط ملا جس میں آپ نے میری خیریت جاننے کے ساتھ ساتھ میری پڑھائی کے بارے میں بھی پوچھا ہے۔
سب سے پہلے تو میں بتانا چاہتا ہوں کہ میں اللہ کے کرم سے اور آپ کی دعا سے ٹھیک ہوں۔ اور اس کے علاوہ آپ کو یہ جان کر خوشی ہوگی کہ اس ہفتے کے یونٹ ٹسٹ میں سب سے زیادہ میں نے نمبر حاصل کیے ہیں۔ مجھے ریاضی مضمون میں %100 نمبر ملے ہیں اور باقی مضامین میں بھی بہت اچھے نمبر ملے ہیں۔ اور انگریزی کی پڑھائی کے لیے میں روز دو گھنٹے الگ سے محنت کرتا ہوں۔ اللہ نے چاہا اور آپ کی دعا رہی تو میں امتحان میں بھی بہت اچھے نمبر سے پاس ہو جاؤں گا۔ اپنا خیال رکھیے گا اور امی کو میرا پیار اور سلام کہہ دیجئے گا۔
(اللہ حافظ)
آپ کا پیارا بیٹا
(نام لکھیں)