Advertisement

فیس میں رعایت کی درخواست

بخدمت محترمہ پر نسپل صاحبہ حمیدیہ گرلس انٹر کالج الہ آباد
محترمہ!

آپ سے گزارش ہے کہ میں آپ کے اسکول کی دسویں کلاس کی طالبہ ہوں اور میں ہمیشہ پڑھائی میں اول درجہ لاتی ہوں۔ مجھے پڑھنے کا بہت زیادہ شوق ہے لیکن میرے والد کی تنخواہ اتنی زیادہ نہیں ہے کہ وہ گھر چلانے کے ساتھ ساتھ میری تعلیم کا بھی خرچ اٹھا سکیں۔ اس لئے آپ سے تہہ دل سے گزارش ہے کہ میری فیس معاف کرنے کی مہربانی کریں۔ تاکہ میں اپنی آگے کی پڑھائی مکمل کر سکوں۔ آپ کی عین نوازش ہوگی ۔
آپ کی فرماں بردار۔
نام۔۔۔۔۔۔۔۔
کلاس۔۔۔۔۔۔۔
رول نمبر۔۔۔۔۔۔
تاریخ۔۔۔۔۔۔۔۔‌

Advertisement