Letter To Sister From Brother In Urdu

0
لاہور پاکستان
15 دسمبر 2018

خدا تمہیں اپنی حفاظتِ خاص میں رکھے۔آمین! تمہارا خط ملا۔ یہ سن کر خوشی ہوئی کہ تمہاری گڑیا کی شادی ہوگئی۔ میری مٹھائی رکھنا۔ ایک بار ضرور لکھوں گا اور وہ یہ کہ پاکستان کی بچیوں نے گڑیا کی شادی ہمیشہ کی ہے لیکن کبھی اپنی گڑیا کو تعلیم نہیں دی ہے۔ تم اپنی گڑیا کو اعلی تعلیم دو پھر تمام بچیاں اپنی گڑیا کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کریں گی۔ اس سلسلہ میں یہ بات بھی سن لو کہ جب تک تم خود تعلیم حاصل نہ کرو گی تمہاری گڑیا کس طرح پڑھے گی؟ تمہیں تو پڑھاؤ گی اسے کیوں ہے نا۔۔۔۔۔؟میں نے سنا ہے کہ تم ان دنوں پڑتھی ہی نہیں ہو۔ دن بھر گڑیا سے کھیلتی ہو۔ یہ اچھی بات نہیں۔ تمہیں پڑھنا چاہیے۔ امی سے ہر روز حساب اور انگریزی میں سبق لیا کرو اور یاد کیا کرو۔ جب تم پڑھ لو گی تو تم اپنی گڑیا کو بھی پڑھا سکو گی۔ مجھے تمہارے خط کا انتظار رہے گا۔ جب تم وعدہ کرو گی کہ اب پڑھنا شروع کر دو گی تو میں تمہارے لئے بہت سے چاکلیٹ اور ان کے علاوہ تصویروں کا ایک بہت خوبصورت البم جس میں دنیا کے تمام جنگلی جانوروں کی تصویریں ہوگی وہ لاؤں گا اور اس کے علاوہ جو چیز تمہیں پسند ہے وہ خط میں لکھنا۔ وہ بھی لے آؤں گا۔
امی جان اور بابا جان کی خدمت میں سلام پہنچا دو اور میاں ننھے کو پیار کر لو۔ میں 15 جنوری تک انشاءاللہ آجاؤں گا۔

تمہارا بھائی
۔۔۔۔‌‌۔۔۔۔۔‌۔۔۔۔۔