Application for Employment in Urdu

0

اکاؤنٹنٹ کی نوکری کے لئے درخواست

بخدمت جناب (افسر کی پوسٹ لکھیں مثلا (ڈائریکٹر نظیر احمد صاحب)
جناب عالی

گزارش ہے کہ میں ایک ایماندار اور محنتی شخص ہوں اور میں نے کل یہ سنا کہ آپ کی کمپنی کے زیرِ سایہ اکاؤنٹنٹ کی جگہ خالی ہے۔ میری آپ سے گزارش ہے کہ اپنی کمپنی میں بطور اکاؤنٹنٹ ایک بار مجھے خدمت کا موقع دیں۔
میں نے بی- کوم کے ساتھ ساتھ کمپیوٹر کورس بھی کیا ہے لیکن ابھی تک نوکری نہ ملنے کی وجہ سے بے روزگار ہوں۔ اس لئے چاہتا ہوں کہ مجھے اس نوکری کے قابل سمجھا جائے تاکہ میں اپنی قابلیت کے ذریعے آپ کی کمپنی کے لیے کچھ خدمات انجام دے سکوں۔ میں وعدہ کرتا ہوں کہ اپنا کام پوری ایمانداری کے ساتھ کروں گا اور شکایت کا موقع نہیں دوں گا۔

(شکریہ)
العارض
نام۔۔۔۔۔
تاریخ۔۔۔۔۔
دستخط۔۔۔۔۔۔