How to Write an Email in Urdu

0

ایمیل لکھنے کا طریقہ

  • (1) ایمیل لکھنے کے لیے آپ کو سب سے پہلے www.gmail.com پر جاکر اپنا آئی ڈی اور پاسورڈ ڈال کر سائن ان کرنا ہوگا۔
  • (2) اکاؤنٹ میں سائن ان ہونے کے بعد اب آپ Compose پر کلک کریں۔
  • (3) اب آپ کے سامنے وہ پیج کھل کر آئیگا، جہاں پر آپ کو ایمیل لکھنا ہے۔
  • (4) اب آپ From میں اپنا ایمیل ایڈریس لکھیں (مثلاً [email protected])
  • (5) اب To میں جسکو ایمیل بھیجنا ہے اسکی ایمیل ایڈی لکھیں (مثلاً [email protected])
  • (6) اب Subject میں ایمیل کا مضمون لکھیں (مثلاً -اردو مصنف کے لیے)
  • (7) اب آپ Compose email میں پورا ایمیل لکھیں۔

مثلاً :

اسلام علیکم! میرا نام زرنین نثار ہے اور میں دو سال سے آن لائن مصنف کے طور پر کام کر رہی ہوں۔ آج ہی میں نے آپ کی ویب سائیٹ urdunotes.com پر پوسٹ پڑھی کہ آپ کو اردو مصنف کی ضرورت ہے۔ میں نے اردو سے بی-اے کیا ہے اور میرا اردو لکھنے کا تجربہ بھی کافی اچھا ہے۔ اسکے علاوہ میں نے Computer Diploma بھی کیا ہے۔ اس لئے میں چاہتی ہوں کہ آپ مجھے اپنی ویب سائٹ کے لئے آرٹیکل لکھنے کا موقع دیں۔ آپکی بہت مہربانی ہوگی۔ شکریہ!

  • (8) ایمیل لکھنے کے بعد اگر آپ کوئی فائل بھی ایمیل کے ساتھ بھیجنا چاہتے ہیں تو آپ Attach file پر کلک کرکے فائل کو ایمیل سے جوڑ لیں۔
  • (9) اتنا کرنے کے بعد اب آپ Send پر کلک کریں۔

اس طرح سے آپ بڑی ہی آسانی سے کسی کو بھی ایمیل لکھ کر بھیج سکتے ہیں۔