درخواست برائے نائب قاصد

بخدمت جناب۔(یہاں پر ادارے کے سربراہ کا نام لکھیں۔)
(مثلا جنرل مینجر صاحب ڈیسکون انجینئرنگ لیمیٹڈ الہ آباد)

جناب

گزارش ہے کہ میں نے کل اخبار میں دیکھا کہ آپ کے ادارے میں چند آسامیاں موجود ہیں۔ اسی سلسلہ میں اپنی خدمات پیش کرنا چاہتا ہوں۔

میں نے میٹرک پاس کیا ہے لیکن ابھی تک بے روزگار ہوں۔ کچھ عرصہ پہلے میرے والد گزر گئے۔ تب سے میری والدہ کچھ سلائی وغیرہ کر کے گھر کا گزارہ کر رہی ہیں۔ میرے دو چھوٹے بھائی بہن ہیں۔ انکی تعلیم کے لیے مجھے اس نوکری کی سخت ضرورت ہے۔ اگر آپ کی نظر عنایت ہو جائے تو میری اور میرے گھر والوں کی پریشانی دور ہو جائیگی۔

مجھے ایک موقع ضرور دیں۔ میں کبھی آپ کو شکایت کا موقع نہیں دوں گا۔

( شکریہ)
العارض
نام۔………….
تاریخ۔……….
دستخط۔…….