متعلقہ تحصیلدار صاحب کے نام عارضی راشن کارڈ کے لیے درخواست

0
بخدمت جناب تحصیلدارصاحب،تحصیل بھدرواہ
جناب عالی!

گزارش خدمت ہے کہ نیازمندان دور دراز علاقے بھلیسہ کے رہنے والے ہیں۔اور یہاں تعلیم کی حصول کے سلسلے میں آئے ہیں۔ نیازمندان غریب خاندانوں سے تعلق رکھتے ہیں اور بازار سے مہنگے داموں راشن خریدنے کے اہل نہیں ہیں۔اس لئے آپ سے مؤدبانہ گزارش ہے کہ نیازمندان کو تعلیم کے حصول کے دوران فوڈ سپلائی محکمہ کی طرف سے عارضی راشن کارڈ جاری کروا دئیے جائیں۔
عین نوازش ہوگی۔
عرضے نیازمندان
احسان احمد ولد ریاض احمد
شبیر حسین ولد راقم علی
تحریر: یکم مارچ 2011 ء۔