اپنے والد صاحب کو اپنی کامیابی کی خوشخبری کا خط لکھیں

0
لاہور پاکستان
4 مارچ 2018
محترم والد صاحب
السلام علیکم

امید ہے مزاج گرامی بخیر ہونگے۔ آپ کا عنایت نامہ ملا۔ لگتا ہے کہ آپ میری پڑھائی کے بارے میں فکر مند ہیں۔
والد محترم میں آپ کو ایک اچھی خبر سنانے جا رہا ہوں۔ کل ہی ہمارے امتحانی نتائج مشتہر کیے گئے۔ آپ یہ جان کر خوش ہوں گے کہ میں 98فیصد نمبرات لے کر جماعت بھر میں اول آیا ہوں اور اب جماعت ششم میں ترقی پایا ہوں۔ یہ سب اللہ کے فضل، آپ کی دعاؤں اور لگاتار محنت کا پھل ہے۔ میری امی جان کو بھی یہ خوش خبری سنانا۔

آپ کا تابعدار بیٹا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔