Friendship Letter in Urdu

0
لکھنئو
3 اگست 2019
پیاری ندا
اسلام و علیکم!
تم کیسی ہو؟ اور تمہارے گھر میں سب کیسے ہیں؟
آج دوستوں کا دن یعنی Friendship Day ہے۔ تمہیں مبارکباد دینے کے لیے یہ خط بھیج رہی ہوں۔ “دوستوں کا دن مبارک ہو” اور اللہ کرے ہماری دوستی ہمیشہ سلامت رہے۔ اور جیسے جیسے دن گزریں ہماری دوستی اور بھی گہری ہوتی جائے۔
میں نے ہمیشہ ہماری دوستی کو دل سے نبھایا ہے اور وعدہ کرتی ہوں کہ ہمیشہ نبھاتی رہوں گی انشاءاللہ۔ اور مجھے امید ہے کہ تم بھی میری دوستی کو ہمیشہ سمجھو گی۔
زندگی کے کسی بھی موڑ پر اگر تمہیں میری ضرورت پڑ جائے تو مجھ سے ضرور کہنا میں ہر طرح سے تمہارا ساتھ دینے کے لیے کھڑی رہوں گی۔ امید ہے کہ میری کی ہوئی باتیں تمہیں اچھی لگی ہوں گی۔
(اللہ حافظ)
تمہاری سب سے پیاری سہیلی—
(نام لکھیں)