Application for Scholarship in Urdu

0

درخواست برائے اسکالرشپ

بخدمت جناب (ادارے کا نام لکھیں)
جناب

آپ سے نہایت ہی ادب کے ساتھ گزارش ہے کہ اخبار کے ذریعے مجھے معلوم ہوا ہے کہ آپ نے غریب پڑھنے والے بچوں کو جس نے 80 فیصد سے زیادہ نمبر سے بی-اے کی ڈگری پاس کی ہے ان کو اسکالر شپ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
میں نے 2019 ء میں الہ آباد یونیورسٹی سے بی-اے کا امتحان دیا تھا اور میرے نمبرز 82 فیصد ہیں۔ میرے والد ایک چھوٹا سا سبزی بیچنے کا کاروبار کرتے ہیں۔ وہ گھر چلانے کے ساتھ ساتھ میری تعلیم کا بھی خرچ اٹھا رہے ہیں۔ آپ کی بڑی مہربانی ہوگی اگر آپ مجھے بھی اس اسکالرشپ کے لائق سمجھیں۔ میری درخواست کے ساتھ میرے دستاویزوں کے ثبوت بھی لگے ہیں انہیں دیکھ کر آپ مجھے بھی اسکالرشپ سے نوازیں۔ آپ کی عین نوازش ہوگی۔

(شکریہ)
العارض
نام ۔۔۔۔۔۔۔
رول نمبر۔۔۔۔۔۔
موبائل نمبر۔۔۔۔۔۔
ایمیل کا پتہ۔۔۔۔۔۔‌
دستخط۔۔۔۔۔۔۔۔