Funny Letter in Urdu

0
مرزاپور
1 دسمبر 2019ء
میرے پیارے دوست
اسلام و علیکم

کیسے ہو؟ میرے کاجو، میرے بادام، میرے کشمش!

تمہاری بہت یاد آتی ہے۔ میں نے سوچا کہ پتہ نہیں تم مجھے یاد کرتے بھی ہو کہ نہیں۔ چلو میں ہی اپنے دوست عمران گلاب جامن کو خط کے ذریعے یاد کر لوں۔ میں نے تمہارے لئے بہت اچھا شعر بھی لکھا ہے ملاحظہ ہو۔
“چمچ میں چمچ، چمچ میں زیرا
میرا دوست عمران گلاب جامن لاکھوں میں ہیرا”
ہاہاہا ہاہاہا۔۔۔۔۔۔
تم سے ملے ہوئے بہت زیادہ دن گزر گئے ہیں۔ میری مٹھائیوں کی دکان نہ جانے کب تم سے ملاقات ہوگی۔ کم سے کم اپنے ہاتھوں سے جلیبی سے بھی زیادہ میٹھا ایک خط ہی لکھ کر مجھے بھیج دو تو میں اسی میں خوش ہو جاؤں گا۔ ایک اور شعر میرے دوست کے لئے ملاحظہ ہو۔
“ڈوسے میں پنیر چائومین میں کرم کلا
میرے دوست کے گال دیکھو جیسے رس گلہ”

(اللہ حافظ)
تمہارا شرارتی دوست۔۔۔
(نام لکھیں)