Thank You Letter in Urdu

0
دہلی
7 جولائی 2019ء
میری پیاری شادماں۔۔
السلام وعلیکم

تم کیسی ہو؟ اور تمہارے گھر میں سب خیریت سے ہیں؟ اللہ کا شکر ہے میں خیریت سے ہوں۔ اور امید ہے کہ تم بھی خیریت سے ہو گی۔
تمہارا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں۔ اس لیے تمہیں یہ خط لکھ رہی ہوں۔ جب تم مدینے کی زیارت کے لئے گئی تھی تو تم نے ہم سب کے لیے مدینے کے سامنے پہلے ہمارا سلام پیش کیا اور پھر دعا کی۔ اس کے لئے میں تمہاری بہت زیادہ شکر گزار ہوں۔ تم واقعی ایک بہت اچھی دوست ہو اور تمہیں اپنی دوستی کا فرض نبھانا بہت اچھی طرح سے آتا ہے۔
اللہ تمہیں ہمیشہ خوش رکھے اور تمہاری ہر خواہش پوری کرے۔ (آمین)

تمہاری سب سے پیاری سہیلی
(نام لکھیں)