پوسٹ ماسٹر کے نام درخواست

0
بخدمت جناب پوسٹ ماسٹر صاحب گاندھی نگر جموں
جناب عالی!

گزارش خدمت ہے کہ گزشتہ چند مہینوں سے نیاز مند کے محلے میں وقت پر ڈاک موصول نہیں ہو رہی ہے۔ دراصل ڈاکیہ تبدیل ہو چکا ہے اور نیا ڈاکیہ تعنیات ہوا ہے۔ہم نے اس سے کئی بار زبانی بھی ڈاک میں تاخیر ہونے کی شکایت کی لیکن مسئلہ حل نہیں ہوا۔نیازمند کے بھائی کا پبلک سروس کمیشن کا انٹرویو ٢٩ ستمبر کو تھا جب کہ کمیشن کی طرف سے بھیجا گیا انٹرویو کارڈ ٤ اکتوبر کو موصول ہوا۔اس کے علاوہ نیاز مند کے ذاتی خطوط بھی اکثر دیر سے بلکہ بہت دیر سے موصول ہوتے ہیں۔آپ سے مودبانہ گزارش ہے کہ اس سلسلے میں ایسے اقدام اٹھائے جائیں تاکہ محلہ داران کی پریشانیوں کا ازالہ ہوسکے۔

عرض نیاز مند
مبین ملک
تالاب تلو،جموں
تحریر: 20 جون 2020