Letter to Uncle For Sending Gift in Urdu

0
رامپور ، اتر پردیش
26 جنوری 2020
پیارے انکل!
اسلام وعلیکم!

آپ نے مجھے اچھے نمبر سے پاس ہونے کی خوشی میں جو اتنا پیارا تحفہ بھیجا ہے اس کے لیے آپ کو بہت زیادہ شکریہ کہنا چاہتا ہوں۔ آپ کا دیا ہوا یہ تحفہ مجھے ہر وقت آپ کی یاد دلاتا رہتا ہے۔
آپ نے مجھے تحفے میں ہاتھ کی گھڑی دیکر مجھے اور بھی زیادہ خوش کردیا ہے۔ کیونکہ اب تک میرے پاس کوئی گھڑی نہیں تھی اور مجھے ہمیشہ وقت دیکھنے میں پریشانی ہوتی تھی۔ لیکن اب کوئی پریشانی نہیں ہے۔ اب میں اپنا کام وقت کی پابندی کے ساتھ کر سکتا ہوں۔
میں نے اپنے سارے دوستوں کو آپ کا دیا ہوا خوبصورت تحفہ دکھایا اور اچھی بات تو یہ ہے کہ یہ تحفہ سب کو پسند بھی بہت آیا ہے۔ آپ نے اس تحفے کے لئے اپنے کافی پیسے خرچ کیے ہوں گے۔ میں ہمیشہ اس کی حفاظت کروں گا۔ آپ کا ایک بار پھر سے تہہ دل سے شکریہ۔

آپ کا پیارا بتھیجہ
(نام لکھیں)