Condolence Letter in Urdu

0
مرزاپور
25 جولائ 2016ء

پیاری سہیلی عمرانہ

تمہاری والدہ کی طبیعت بہت زیادہ خراب ہے یہ سن کر مجھے بہت افسوس ہوا اور دل بھر آیا۔ انہیں اچانک سے کیا ہوا جو وہ اسپتال میں اتنی سنگین حالت میں ہیں۔ ابھی کچھ ہی دن پہلے ہم سب الہ آباد سے تمہارے گھر مرزاپور آئے تھے۔ تو ہماری ملاقات ہوئی تھی۔ تب ان کی صحت تو بہت اچھی دکھائی دے رہی تھی اور وہ خوش مزاج بھی لگ رہی تھیں۔ خیر جو بھی ہوا ہو اللہ انہیں جلدی سے شفاء دے۔ اور ہم سب جلدی آئیں گے تمہاری والدہ کی خیریت معلوم کرنے اور تمہیں پریشان ہونے کی بالکل ضرورت نہیں ہے۔ اللہ سب ٹھیک کرے گا۔ (انشاءاللہ )

(اللہ حافظ )
تمہاری پیاری۔۔۔۔۔۔۔۔
(نام لکھیں)