Write a Letter To Your Friend about an Accident

0
کراچی پاکستان
مورخہ 18 دسمبر 2018
میرے پیارے دوست۔۔۔۔۔۔۔۔

السلام علیکم! کل شام کو میں یہاں امی کو لے کر آیا۔ سمجھ لو سفر کسی طرح کٹ گیا۔ کراچی چھوڑنے کی خواہش نہیں تھی۔ سرکاری ملازمت کی مجبوری تم اچھی طرح سمجھتے ہو۔ ٹکٹ بک ہو چکے تھے اور سامان بھی رکھا جاچکا تھا۔ ایسے لمحوں میں جب تمہارے پاس گیا تو معلوم ہوا کہ موٹر سائیکل کے حادثہ میں تم زخمی ہو گئے ہو اور ہسپتال میں ہو۔ اس خبر سے دل پر ایک بجلی سی گری۔ تمہاری چچی نے بتایا کہ چوٹ زیادہ نہیں ہے۔ لہٰذا فکر کی کوئی بات نہیں۔ چلتے وقت تم سے ملاقات نہ ہوسکی اس کا سخت افسوس ہے۔ میں تمہارے بارے میں ایسی خبر سننے کو قطعاً تیار نہ تھا۔ راستہ بھر سوچتا رہا اور دل کو سخت بے چینی رہی۔ مگر خیر مصیبت پوچھ کر نہیں آتی۔

اپنی خیریت سے جلد آگاہ کرنا تاکہ اطمینان اور سکون نصیب ہو۔ خدا کرے تم جلد صحتیاب ہو کر ہسپتال سے واپس گھر آ جاؤ۔ ممکن ہو تو تفصیل سے لکھو کے یہ حادثہ کس طرح ہوا۔ تمہارے جواب کا انتظار رہے گا۔