Application for Readmission in College in Urdu

0

کالج میں دوبارہ داخلے کی درخواست

بخدمت محترمہ پرنسپل صاحبہ حمیدیہ گرلس ڈگری کالج الٰہ آباد
محترمہ

گزارش ہے کہ میں رفیقہ بیگم ہوں، آپ کے کالج میں میرا بی-کوم کا پہلا سال تھا۔ کچھ گھریلو پریشانیوں کی وجہ سے میں امتحان میں شامل نہ ہو سکی اور بدقسمتی سے میں اپنے کالج نہ آنے کی وجہ یہاں کے افسروں سے بھی نہیں بتا سکی۔ یہاں آنے پر مجھے پتہ چلا کہ پھر سے داخلہ لینے کے لئے مجھے پرنسپل صاحبہ سے اجازت لینی ہوگی۔
اس لئے آپ سے گزارش ہے کہ مجھے دوبارہ داخلہ لینے کی اجازت دیجیے۔ میں آپ کو یقین دلاتی ہوں کہ میں اپنی طرف سے پوری محنت کروں گی اور امتحان میں اچھے نمبر سے پاس ہو کر دکھاؤں گی۔

( شکریہ)
آپ کی فرمابردار طالبہ
نام۔۔۔۔۔۔۔۔
درجہ۔۔۔۔۔۔۔‌
رولنمبر۔۔۔۔۔۔
تاریخ۔۔۔۔۔۔۔