Salary Increase Letter in Urdu

کیو کارپین کمپنی
دہلی
26 مارچ 2018ء
بخدمت جناب

گزارش ہے کہ میں ریحان انصاری آپ کی کمپنی میں 5 سال سے کام کر رہا ہوں اور میں اپنا کام پوری ایمانداری کے ساتھ کرتا ہوں۔
جب میں اس کمپنی میں آیا تھا تب کمپنی کا کام بہت کم تھا۔ لیکن کمپنی کی ترقی ہونے کے ساتھ ساتھ ہم سب مزدوروں کا کام بھی بڑھ گیا ہے۔ اور ہماری کمپنی کو بھی کافی فائدہ ہو رہا ہے۔ اس لیے اس بڑھتی ہوئی مہنگائی کو دیکھتے ہوئے آپ سے گزارش ہے کہ ہماری بھی تنخواہ بڑھانے کی مہربانی کریں۔ آپ کی عین نوازش ہوگی۔

آپ کا فرمابردار
نام۔۔۔۔۔۔۔۔
دستخط۔۔۔۔۔۔۔