علاقے میں نیا اسکول کھولنے کے لئے اخبار کے مدیر کے نام خط

0

کمرہ امتحان
اسلام آباد
15 جولائی 2021
مدیر محترم

میں آپ کا روزنامہ باقاعدگی کے ساتھ پڑھتا ہوں۔ مجھے یہ دیکھ کر انتہائی خوشی ہوئی ہے کہ آپ نے اپنے اخبار کا ایک صفا عوامی شکوے، شکایات اور مسائل کی اشاعت کے لئے وقف کردیا ہے ہے تاکہ لوگوں کے مسائل موثر انداز میں متعلقہ حکام تک پہنچ سکے۔

لہذا میں آپ کے اخبار کی کی وساطت سے متعلقہ حکام کے علم میں میں یہ بات لانا چاہتا ہوں کہ ہمارا علاقہ شہر سے کافی دور واقع ہے ہے جب سے حکومت نے اس علاقے کو گیس، بجلی اور پانی جیسی بنیادی ضروریات زندگی فراہم کی ہیں، اس کی آبادی میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ یہاں کوئی کوئی ہائی سکول نہیں ہے۔اس لئے طلباء و طالبات کو دور دراز کے علاقوں میں اپنی تعلیمی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے جانا پڑتا ہے۔ جس کو ٹرانسپورٹ کی پریشانی اٹھانا پڑتی ہے ہے بلکہ آنے جانے میں ان کا قیمتی وقت ضائع ہوتا ہے ہے اور تھکن کی وجہ سے توبہ پوری طرح سے اپنی تعلیم پر بھی توجہ نہیں دے پاتے۔ مجھے اس لئے ضرورت اس بات کی ہے کہ اس علاقے میں جلد از جلد اسکول کھولا جائے تاکہ اس علاقے کے بچے تمام پریشانیوں سے چھٹکارا حاصل کرکے یکسوئی کے ساتھ اپنی تعلیم پر توجہ دے سکیں۔ امید کرتا ہوں کے آپ میری یہ عرضداشت حکام بالا تک پہنچانے کا ذریعہ بنیں گے اور متعلقہ حکام معاملے کی نزاکت کو محسوس کریں گے اور احساسِ ذمہ داری سے کام لیتے ہوئے اس مسئلے کے جلد حل کے لئے موثر اقدامات کریں گے۔

شکریہ