Complaint Letter in Urdu

0

خط برائے اسکول کی کلاس کا پنکھا خراب ہونے کی شکایت کے لیے۔

بخدمت
محترمہ پرنسپل صاحبہ حمیدیہ گرلس انٹر کالج
الہ آباد

محترمہ

گزارش ہے کہ کچھ دنوں سے گرمی بہت زیادہ ہی پڑ رہی ہے اور میں پانچویں کلاس کی اساتذہ ہوں۔ میرے بچوں کی کلاس کا پنکھا خراب ہوئے دس دنوں سے زیادہ ہو گئے ہیں اور گرمی سے میری کلاس کے بچے بالکل بے حال ہوجاتے ہیں اسی وجہ سے ان کا پڑھائی میں بھی دل نہیں لگ رہا ہے۔ میں نے پنکھا خراب ہونے کی خبر یہاں کے کلرک کو 2 بار دی لیکن میری بات پر کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے۔

اس لئے آپ سے گزارش ہے کہ مہربانی کرکے جلد سے جلد میری کلاس کے بچوں کا پنکھا ٹھیک کروا دیں یا پھر بدلوا دیں۔ آپ کی عین نوازش ہوگی۔

( شکریہ )
العارض
نام۔۔۔۔۔۔
تاریخ۔۔۔۔۔