Back to: Urdu Applications And Letters
کراچی پاکستان مورخہ 15 دسمبر 2018 جناب۔۔۔۔۔۔۔۔۔ صاحب! اسلام علیکم و آداب! جیسا کہ زبانی بھی عرض کیا تھا کہ مکان کی حالت خستہ ہے۔ پچھلی برسات کے دوران ہمیں بے حد دقت کا سامنا ہوا۔ چھت کئی بار ٹپکی جس سے ہماری کتابیں، بستر اور پہننے کے کپڑے خراب ہو گئے۔ ایک دیوار میں اچھی خاصی دراڑ پیدا ہو چکی ہے۔ اگر اس کی فوری مرمت نہ کی گئی تو خطرناک ثابت ہوگی۔ دو سال سے آپ نے چھتوں کی لپائی بھی نہیں کروائی اور نہ ہی منڈیروں اور سیڑھیوں کی خستہ حالت پر توجہ فرمائی ہے۔ جابجا اینٹیں اکھڑی ہوئی ہیں۔ غفلت اور بے اعتنائی سے آپ ہی کا نقصان ہورہا ہے۔ اب موسم برسات شروع ہونے والا ہے اس لئے از راہ عنایت وقت پر مرمت اور وقت پر لپائی کا کوئی انتظام فرمایئے۔ اگر پندرہ دن کے اندر اندر آپ نے توجہ نہ کی تو بندہ یہ کام خود سر انجام دینے پر مجبور ہوگا اور جو خرچ آئے گا آپ کی طرف واجب الادا کرایہ میں سے وضع کروں گا۔ اطلاعاً عرض ہے۔ آپ کا نیازمند کرایہ دار ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ |