Resignation Letter in Urdu

0

عنوان برائے۔ نوکری کا استعفیٰ دینے کے لیے۔

بخدمت جناب
مینجر صاحب
ٹاٹا،اسٹیل،لمیٹڈ
(دہلی)

جناب

آپ سے گزارش ہے کہ میں ثاقب انصاری آپ کی کمپنی میں جونیئر انجینئر کی جگہ پر ہوں۔ اچانک میری والدہ کی طبیعت خراب ہوجانے کی وجہ سے مجھے اپنی نوکری سے استعفیٰ چاہیے۔ میری والدہ بہت زیادہ بیمار ہیں انہیں کینسر ہوا ہے۔ میری والدہ کا میرے علاوہ اور کوئی بھی نہیں ہے۔ اس لیے میرا ان کے ساتھ رہنا بہت ضروری ہے۔ ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ ان کے علاج میں کم سے کم ٹھیک ہونے میں دو سال لگ جائیں گے۔ اس لئے میں یہ استعفیٰ لکھ کر آپ کو دے رہا ہوں۔
اس کمپنی میں تقریباً میں نے چار سال کام کیا ہے۔ اور یہاں سے مجھے بہت کچھ سیکھنے کو ملا جو میں اپنے ساتھ لئے جا رہا ہوں۔ اور اللہ سے یہی دعا ہے کہ اس کمپنی کو ہمیشہ ترقی حاصل ہوتی رہے۔ (آمین)

العارض
ثاقب انصاری
جونیئر انجینئر
تاریخ۔28 جنوری،2020