Application for Electric Meter Change in Urdu

0

بجلی کا میٹر تبدیل کرنے کی درخواست

بخدمت جناب چیف انجینئر مدھیانچل بجلی محکمہ وکاس نگر، لکھنئو۔75
جناب عالی

میں زاہد ا نصاری وکاس نگر محلے میں رہتا ہوں۔ میرے گھر میں بجلی کا بل اس بار کچھ زیادہ ہی بڑھ کر آیا ہے اور مجھے لگتا ہے اس کی وجہ ہمارے گھر میں لگا ہوا پرانا میٹر ہے۔ جو سترہ سال پہلے 2003 میں لگایا گیا تھا۔ میرے گھر کا بجلی کا بل مہینے میں تقریباً 1000 روپے تک آتا تھا۔ لیکن پچھلے دو تین مہینوں سے کچھ زیادہ ہی بڑھ کر آنے لگا ہے۔
اس لئے آپ سے تہہ دل سے گزارش ہے کہ میرے گھر کا بجلی میٹر بدلنے کی مہربانی کریں اور اس کی جگہ ایک نیا میٹر لگائیں جس سے ہمارے گھر کا بل پہلے کی طرح ٹھیک آنے لگے۔
آپ کی عین نوازش ہوگی۔
( شکریہ)
العارض
نام۔۔۔۔۔۔ زاہد انصاری
پتہ۔۔۔۔۔۔125 وکاس نگر لکھنؤ۔75
تاریخ۔۔۔۔۔۔۔۔