رسالہ کے ایڈیٹر کو کسی مضمون کی شکایت کے لئے ایک خط

0
اننتناگ سرینگر کشمیر
5اپریل 2018
مکرمی تسلیم!

“زمین” کا تازہ شمارہ موصول ہوا۔ آپ کے اداریہ سے بہت متاثر ہوا۔ مضامین کا انتخاب قابل تحسین ہے۔ فراق صاحب کی غزل رسالہ کی جان ہے۔
عمر قریشی کا مقالہ “جدید شاعری” پسند نہ آیا۔ جانبداری ادب میں ممکن ہے، لیکن ایسا بھی کیا کہ ہر بری چیز اچھی بن جائے اور اچھی چیز بری ھو جائے۔ فاضل مقالہ نگار سے کہیے کہ میرا جی کو جس طرح ترقی پسند شاعر انھوں نے سمجھا ہے وہ صحیح نہیں ہے۔ان کی پست درجہ اور فحش نظموں کو کون ترقی پسند تخلیق کہے گا۔ سلام مچھری شہری اور علی جواد زیدی کے متعلق بھی ان کی رائے پڑھ کر ہنسی آئی۔ اس قسم کے مقالے شائع نہ کریں تو اچھا ہے۔

مخلص
(ساجد ملک)